ETV Bharat / sukhibhava

How To Make Sheer khurma شیر خورمہ بنانے کا طریقہ

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 6:48 PM IST

شیر خورمہ دکن کا ایک خاص ڈش ہے جس کی حیدرآباد میں ایک خاص اہمیت ہے۔ حیدرآباد کے لوگ عید کے روز شیر خورمہ بڑے اہتمام کے ساتھ تیار کرتے ہیں اور اپنے اہل و عیال کا منہ میٹھا کرتے ہیں۔ تو آئیے آج ہم اس مضمون کے ذریعے شیر خورمہ بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔ How to make Sheer khurma

شیر خورما بنانے کا طریقہ
شیر خورما بنانے کا طریقہ

حیدرآباد: رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں مسلم کمیونٹی کے لوگ بڑے اہتمام کے ساتھ 30 روزے رکھتے ہیں۔ اس دوران وہ اپنے گھروں میں کھانے پینے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں تاکہ جسم میں توانائی بنی رہے۔ انہیں غذاؤں میں ایک خاص غذا شیر خورمہ بھی ہے جس کو بعض ریاست میں الگ الگ ناموں سے جانا جاتا ہے تاہم حیدرآباد میں شیر خورمہ کی ایک الگ اہمیت ہے، حیدرآباد کے لوگ عید کے روز شیر خورما کو بڑے اہتمام کے ساتھ بناتے ہیں اور اپنے اہل و عیال کا منہ میٹھا کراتے ہیں۔ تو آئیے آج ہم اس مضمون کے ذریعے شیر خورما بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔

شیر خورما بنانے میں لگنے والا اجزا

  • 50 گرام سیوئی
  • 1/2 لیٹر دودھ
  • 1/4 کپ چینی
  • حسب ضرورت بادام
  • 1 چمچ خشخاص
  • حسب ضرورت کشمش
  • کاجو حسب ضرورت
  • الائچی حسب ضرورت
  • تین چمچ گھی

پہلا مرحلہ

شیر خرما بنانے کے لیے پہلے ایک فرائی پین پھر اس میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کریں۔ گھی گرم ہونے کے بعد اس میں خشخاص، کاجو، کشمش، بادام ڈال کر بھونے 2-3 منٹ میں جب یہ اچھی طرح سے بھن جائے تو باہر نکال لیں۔

دوسرا مرحلہ

اس کے بعد فرائی پین میں سیوئی ڈال کر اچھی طرح سے بھونیں تب تک جب تک یہ گولڈن سے براؤن نہ ہوجائے، جب سیوئی فرائی ہو جائے تو اس میں تھوڑا سا گرم پانی ڈال کر چمچ سے ہلائیں، بعد ازیں دیگر چیز کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور حسب ضرورت دودھ ڈال کر اس میں الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔

مزید پڑھیں:

تیسرا مرحلہ

تیار ہونے والے شیر خورما میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 4 سے 5 منٹ تک پکائیں۔ اپنی پسند کے مطابق اس میں خشک میوہ جات ڈالیں اور اپنے دوستوں اور اہل و عیال کے ساتھ اس خصوصی ڈش کا لطف اٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.