حیدرآباد: بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں بستر سے اٹھنے سے پہلے ہی ایک کپ چائے پینے کی عادت ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ان لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے جو صبح صبح چائے پیتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ ناشتہ نہیں لیتے ہیں۔ اس طرح سے خالی پیٹ چائے پینا صحت کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ چائے پینے کا ایک صحیح طریقہ ہوتا ہے، جسے ذہن میں نہ رکھا جائے تو میٹابولزم اور ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔ اس مضمون کے ذریعے ہم بتائیں گے کہ خالی پیٹ چائے پینے سے گریز کیوں کرنا چاہیے۔
خالی پیٹ چائے پینے کے مضر اثرات۔ Side Effects Of Drinking Tea Empty Stomach
ڈی یائیڈریشن کا مسئلہ
خالی پیٹ چائے پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ چائے کے ساتھ کچھ نہ کھائیں تو آپ ڈی ہائڈریڈریشن کے شکار ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ رات بھر سونے کے بعد جسم میں پانی کی کمی اکثرو بیشتر ہو جاتی ہے اور اس کے اوپر سے خالی پیٹ چائے پینا پانی کی کمی کو بڑھاتا ہے اور قبض کا باعث بھی بنتا ہے۔
تیزابیت
چائے پیٹ کے سیالوں کے ایسڈ بیس اور الکلائن توازن کو بھی متاثر کرتی ہے، جو تیزابیت کی باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسڈ ریفلکس کی وجہ سے بھی سینے میں جلن ہوتی ہے۔ ہارٹ برن ایسیڈیٹی اور چائے کے ردعمل سے یہ تمام پریشانیاں پیش آتی ہے۔ خالی پیٹ چائے پینے سے جسم دیگر غذائی اجزاء کو صحیح طریقے سے جذب کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کے غذائی اجزا کی کمی ہو سکتی ہے اور انسان مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔
نشہ ہو سکتا ہے
چائے میں نیکوٹین کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے۔ روزانہ خالی پیٹ چائے پینے سے انسان بھی اس کا عادی ہو جاتا ہے۔ روزانہ ضرورت سے زیادہ چائے پینے سے جسم میں زہریلے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے جلد سے متعلق کئی مسائل بھی پیدا ہونے لگتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ایسے حالت میں کیا کرنا بہتر ہے
آپ صبح کے وقت چائے کے ساتھ کچھ ناشتہ یا اسنیکس وغیرہ لیں۔ اس کی وجہ سے چائے پینے کے بعد آپ کو پیاس لگے گی اور آپ پانی پیتے رہیں گے، اس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی، اس کے علاوہ دودھ کی چائے پینے کے بجائے ہربل چائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔