ETV Bharat / sukhibhava

Side Effects Of Curd: دہی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند اور نقصان دہ ہے؟ - Side Effects Of Curd

دہی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، تاہم بعض اوقات میں دہی آپ کو شدید مرض میں بھی مبتلا کرسکتا ہے جو طویل عرصے تک آپ کو پریشان کر سکتا ہے۔

دہی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند اور نقصان دہ ہے؟

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 4:07 PM IST

حیدرآباد: دہی کو صحت کے لیے بہترین غذا سمجھا جاتا ہے۔ تاہم کبھی کبھی اس پروبائیوٹک سے بھرے غذا سے پرہیز کرنا بھی ضروری ہوتا ہے، دہی بعض اوقات میں آپ کے صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جو آپ کو طویل عرصے تک پریشان کر سکتا ہے۔ اگرچہ دہی ہاضمے کو مضبوط رکھنے اور آنتوں کی صحت کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن دہی کے مضر اثرات کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جو ہم اس مضمون کے ذریعے بتا رہے ہیں۔

دہی کے حیرت انگیز فوائد

مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔

مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کے لیے ضروری ہے

ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے

آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے

دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

قبل از وقت بڑھاپے کو روکتا ہے۔

بالوں سے ڈینٹرف کو دور کرتا ہے

ان حیرت انگیز فوائد کے علاوہ دہی کے مضر اثرات بھی ہوتے ہیں، جس کا آپ کو علم ہونا چاہیے۔

ہاضمے کے مسائل

اگرچہ دہی ہاضمے کے بہت سے مسائل جیسے ڈکار، سینے میں جلن اور قبض کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے، تاہم دہی میں کچھ نقصان دہ بیکٹیریا بھی ہوتے ہیں، جو گیس اور پیٹ پھولنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ روزانہ دہی کا استعمال کرنے والوں کو شدید قبض اور ضرورت سے زیادہ پیاس بھی لگ سکتی ہے۔

سر درد

کئی بار ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ ہمارے خوراک میں شامل کچھ غذا ہمارے لیے سر درد کی وجہ بن رہے ہیں۔ دہی ایک ایسی غذا ہے جو سر درد اور مائگرین کو متحرک کرسکتا ہے۔ یہ بائیوجینک امائن کی وجہ سے ہوتا ہے، جو اس وقت بنتے ہیں جب پروٹین سے بھرپور غذائیں خراب ہوجاتی ہیں یا نقصان دہ بیکٹیریا کے ذریعے فارمیٹیڈ ہوتے ہیں۔

دہی سے الرجی ہو سکتی ہے

جن لوگوں کو لییکٹوز عدم برداشت ہے اور وہ الرجی جیسے مسائل کے شکار ہیں انہیں دہی کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کے پیچھے پروبائیوٹکس بنیادی وجہ ہوتے ہیں جو آنتوں اور ہضمی نظام میں الرجی کو بڑھاتے ہیں۔

دہی سے انفیکشن ہو سکتا ہے

اگرچہ دہی زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ ہے، لیکن کچھ لوگوں کے لیے یہ فائدہ مند نہیں ہیں۔ کئی معاملوں میں دہی کے پروبائیوٹکس میں پائے جانے والے بیکٹیریا خون کے دھارے میں داخل ہوجاتے ہیں جو انفیکشن کے سبب بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

گٹھیا کے مریضوں کے لیے درد کا باعث

دہی جیسی ڈیری مصنوعات میں پروٹین زیادہ پائی جاتی ہے جو جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد میں سوزش اور درد میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ گٹھیا ایک عام صحت کی حالت ہے جس میں آپ کے جوڑوں میں سوزش ہوتی ہے، اور دہی جوڑوں، ہڈیوں اور جسم کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.