ETV Bharat / sukhibhava

ہارمونل مہاسوں سے نجات پانے کے گھریلو نسخے - ہارمونل مہاسے

لو ارتھ، ہربل اینڈ آرگنک اسکین کیئر برانڈ کی بانی پریدھی گوئل نے ہارمونل مہاسوں سے نجات پانے کے کچھ اہم گھریلو نسخے بتائے ہیں۔ اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں، تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ہارمونل مہاسوں سے نجات پانے کے گھریلو نسخے

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 7:34 PM IST

ہمارے جسم کے اندورنی حصوں میں ہورہی تبدیلوں کا اثر اکثر ہمیں چہروں پر دانوں یا مہاسوں کی شکل میں نظر آتا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہارمونل عدم توازن ہے، جس کی وجہ سے یہ جلد پر دانے اور مہاسے نمودار کردیتی ہے۔ بدلتے وقت کے ساتھ ہمارے ہارمونز بھی بدلتے رہتے ہیں اور بڑھتی عمر سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے یہ اپنا توازن کھودیتے ہیں، جو جسم کے باہری حصوں میں مسائل پیدا کرتے ہیں، ہارمونل مہاسے ان میں سے ہی ایک ایسا مسئلہ ہے۔

کچھ لوگ حالت حیض یا حمل کے دوران اس طرح کا تجربہ کرتے ہیں کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کا جسم بڑی ہارمونل تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور اسی وجہ سے مہاسے اور دانے نمودار ہونے لگتے ہیں۔ لیکن ہمارے ذہن میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر ہم کیسے ان مہاسوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں؟ کیا سچ میں اس کا کوئی مستقل حل موجود ہے؟

حالانکہ ہم یہ تو نہیں کہیں گے کہ یہ حل مستقل ہے لیکن ان مہاسوں کو بننے سے روکنے کے لیے لو ارتھ، ہربل اینڈ آرگنک اسکین کیئر برانڈ کی بانی پریدھی گوئل کے ذریعہ بتائے گئے کچھ ضروری گھریلو نسخوں کو ہم ضرور آپ سے شیئر کریں گے۔

  • سب سے پہلے تو آپ دن میں کئی بار اپنے چہرے کو دھونا شروع کریں کیونکہ آپ کے چہرے کے اوپری سطح پر بیٹھے گندگی کے ذرات ہارمونل مہاسوں کا باعث بنتے ہیں۔لیکن اگر آپ کی جلد کی بیرونی تہہ صاف ہے تو مہاسوں کے ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ایسے فیس واش کا استعمال کریں جس میں کم کیمیکلز کا استعمال کیا گیا ہو اور اس فیس واش سے دن میں کم از کم تین سے دو بار اپنا چہرہ دھوئیں۔ اپنے چہرے کو صاف رکھنا جلد پر گندگی کو کم کرنے، چہرے کے سوراخوں کو بند کرنے اور مہاسوں کو نہیں بننے دے گا۔
  • ہر وقت ہائیڈریٹ رہیں۔ جتنا پانی پی سکتے ہیں اتنا پانی پئیں تاکہ آپ کی جلد بھی ہائیڈریٹ رہے۔ اپنی روزمرہ کی زندگی میں گرین ٹی کو بھی شامل کریں کیونکہ یہ جسم کے اندورنی حصوں میں جاکر کام کرتی ہیں اور آپ کے چہروں پر مہاسوں کو کم کرتی ہیں۔ یہ ایک جادوئی دوائی ہے جو خوبصورتی سے کام کرتی ہے۔
  • ملتانی مٹی کا استعمال کرنا شروع کردیں کیونکہ یہ آپ کی جلد کو ٹھنڈا کرتی ہے۔ آپ کسی بھی دوکان سے یہ آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ آپ کو صرف ملتانی مٹی کو گلاب کے پانی کے ساتھ ملاکر پیک بناکر چہرے پر لگانے کی ضرورت ہے۔ اسے ہفتے میں 2-3 بار لگائیں کیونکہ یہ ہارمونل مہاسوں پر بہت اچھا کام کرتا ہے۔
  • ہمیشہ کم موئسچرائزر کا استعمال کریں کیونکہ آپ کی جلد میں پہلے سے ہی تیل موجود ہوگا اور یہی کبھی کبھی مہاسوں کی وجہ بنتی ہے۔ اس لیے ایک بوند جیل جیسے موئسچرائرز کا استعمال کریں۔
  • ریٹینول یا ریٹینوائڈز کا استعمال کریں، دونوں کو وٹامن اے سے حاصل کیا جاتا ہے اور جلد کے لیے بہترین ہیں۔ یہ مردہ جلد کو ہٹا دیتا ہے جو ہارمونل مہاسون کا سبب بنتا ہے۔ وہ چہرے کے چھوٹے سوراخوں کو صاف کرتے ہیں اور چہرے پر لگانے والے کریم یا دوائیوں کو آسانی سے جلد میں جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • ٹی ٹری آئیل ہر قسم کے مہاسوں کو دور کرنے میں ایک مقدس پانی کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ جلد پر سوجن کو کم کرتا ہے، جو مہاسوں کا سبب بننتا ہے۔ صرف تیل کا ایک قطرہ لیں اور اسے مہاسوں پر لگائیں۔ جراثیم کی منتقلی کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے مہاسوں پر لگاتے وقت ایک انگلی کا استعمال نہ کریں۔ ہر مہاسوں پر الگ الگ انگلی سے اسے لگائیں۔ لگانے کے لیے صرف ایک قطرہ ہی کافی ہوگا، کیونکہ ٹی ٹری آئی جلد کو خشک کرتا ہے اور آپ یہ بالکل نہیں چاہیں گے۔اس لیے کم مقدار میں اس کا استعمال کریں لیکن ہر روز کریں، خاص طور پر رات کے وقت اس کا استعمال فائدہ مند ہوگا۔
  • اپنے ماہر امراض نسواں سے بات کریں اور ان سے ہارمونل عدم توازن کے بارے میں مشورہ کریں جو مہاسوں کا سبب بن رہا ہے۔ ایک بار جب آپ عدم توازن کی وجوہات کا پتہ لگالیتے ہیں تو آپ اس کے مطابق اپنی دوائیں شروع کرسکتے ہیں اور بالآخر آپ ان مہاسوں سے نجات حاصل کرلیں گے۔
  • گھر سے نکلنے سے پہلے ہمیشہ سن اسکرین کا استعمال کریں۔ یہ آپ کی جلد کو زیادہ مہاسوں سے دور رکھنے میں تحفظ فراہم کرے گا۔
  • اس میک اپ کا استعمال نہ کریں جو آپ کے چہروں کے سوراخوں کو بند کرتا ہے۔ اکثر یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ میک اپ لگانے سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ مصنوعات آپ کے سوراخوں کو بند کردیتی ہیں اور وہی زیادہ مہاسوں کی وجہ بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے پڑنے کی وجوہات اور دور کرنے کے طریقے

ہارمونل مہاسوں سے بچا نہیں جاسکتا ہے لیکن انہیں قابو میں ضرور کیا جاسکتا ہے۔ آپ ان گھریلو علاج کا استعمال کرسکتے ہیں اور اپنی جلد کو خوبصورت اور بہتر بناسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.