حیدرآباد: بھارت کی سرکردہ جنرک دوا ساز کمپنیوں میں سے ایک Hetero نے پیر کو اعلان کیا کہ اسے اپنے COVID-19 اورل اینٹی وائرل نمرتریلویر کے جینرک ورژن کی منظوری مل گئی ہے۔ کمپنی کو یہ منظوری ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پری کوالیفیکیشن آف میڈیسن پروگرام (WHO PQ) سے ملی ہے۔ یہ Pfizer کی COVID-19 اورل اینٹی وائرل دوا 'Paxlovid' کے جینرک ورژن کے لیے یہ پہلی پری کوالیفیکیشن ہے، جس کو WHO نے کووڈ کے سنگین مریضوں کے لیے اب تک کے بہترین دوا کے طور پر شناخت کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے ہسپتال میں داخل ہونے والے COVID-19 کے مریضوں میں نمرتالویر اور رٹوناویر کے استعمال کی سفارش کی ہے۔ ایسے مریض جو یا تو بوڑھے ہوں یا پھر ویکسین نہیں لگائی جا سکتی ہو۔ Hetero's COVID-19 oral drug Nirmacom gets WHO prequalification
Hetero کے ذریعے اس دوا کو Nirmacom کے نام سے لانچ کیا گیا ہے، کومبی پیک میں Nirmatelvir 150mg (2 گولیاں) اور Ritonavir 100mg (1 گولی) شامل ہوں گے۔ یہ دوا صرف ڈاکٹر کے لکھنے پر ہی دستیاب ہوگا، COVID-19 انفیکشن کی شناخت کے بعد یا اس کے علامات نظر آنے پانچ دن کے اندر ہی شروع کردینا چاہیے۔ کمپنی نے کہا کہ نیرماکام ہیٹرو کے یونٹوں میں تیار کیا جائے گا۔ Hetero's COVID-19 oral drug Nirmacom gets WHO prequalification
مزید پڑھیں:
ہیٹرو گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر وامسی کرشنا باندی نے کہا، "نرماکام کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پہلی منظوری حاصل کرنا COVID-19 کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار کرنا ہے کیونکہ اس سے ہمیں اختراعی اینٹی ریٹرو وائرل دوا تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نرماکام کو بھارت میں سستی قیمتوں پر تیزی سے دستیاب کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ Hetero's COVID-19 oral drug Nirmacom gets WHO prequalification