ETV Bharat / sukhibhava

Fertility problems in women ان چیزوں سے خواتین کی تولیدی زرخیزی میں خرابی ہوسکتی ہے - Fertility problems in women

آج کے دور میں خواتین اور مرد دونوں میں فرٹیلیٹی کا مسئلہ عام ہوچکا ہے۔ خواتین میں ایگز کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے انہیں حاملہ ہونے میں کئی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو آئیے ایگز کی کوالٹی خراب ہونے کی وجوہات کے بارے میں جانتے ہیں۔

یہ چیزیں خواتین میں ایگز کی معیار خراب کر سکتی ہیں

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 6:29 PM IST

حیدرآباد: ہر عورت کی اپنی زندگی میں ماں بننے کی خواہش ایک بار ضرور ہوتی ہے۔ لیکن کئی بار خواتین کو حمل کے دوران دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم حاملہ ہونے میں کئی چیزیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جن میں سے پہلا ایگز کی بہتر معیار ہے۔ خواتین میں جب ایگز کی کوالٹی اچھی ہو تو وہ آسانی سے حاملہ ہو سکتی ہیں، لیکن جب ایگز کی کوالٹی اچھی نہ ہو تو حاملہ ہونے میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ایگز کی کوالٹی کو متاثر کرتی ہیں اور خواتین کو ماں بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیتی۔ ہم آپ کو کچھ ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو خواتین میں ایگز کی کوالٹی کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ بعض خواتین کو ماں بننے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خواتین میں ایگز کی کوالٹی پر برا اثر ڈالتی ہیں یہ چیزیں

ماحولیات: ہوا میں موجود کیمیکل نہ صرف ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ خواتین میں ایگز کے معیار کو بھی ہری طرح سے متاثر کرتی ہے۔ آلودگی اور فیکٹریوں سے نکلنے والے نقصان دہ کیمیکلز سیمن کے میعار پر بھی برا اثر ڈالتا ہے۔ لہذا خواتین اگر ماں بننا چاہتی ہیں تو ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ان خطرناک کیمیکلز سے خود کو محفوظ رکھیں۔

تناؤ: تناؤ آپ کی ایکز کے معیار پر برا اثر ڈالتا ہے۔ کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تناؤ میں رہنے والے خواتین میں حمل کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ بہت زیادہ اسٹریس لینے کی وجہ سے ہمارے جسم میں موجود کورٹیسول نام کا اسٹریس ہارمون ریلیز ہوتا ہے۔ خواتین میں یہ تناؤ کا ہارمون دماغ اور اووریز کے درمیان سگنل میں خلل ڈالتا ہے، جس کی وجہ سے خواتین کو حاملہ ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عمر: بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ فرٹیلیٹی کم ہونے لگتی ہے۔ عمر بڑھنے پر آزاد آکسیجن ریڈیکلز ہمارے جسم میں جمع ہونے لگتے ہیں۔ تاہم اینٹی آکسیڈنٹ لے کر، صحت بخش خوراک پر عمل اور روزانہ ورزش کرکے ان فری آکسیجن ریڈیکلز کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

تھائرائڈ ہیلتھ: فرٹیلیٹی میں تھائیرائڈ کی صحت کافی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین میں تھائرائڈ اسٹیمولیٹنگ ہارمون (ٹی ایس ایچ) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، ان کے ایگز کے معیار پر بھی اس کا برا اثر پڑتا ہے۔ تھائرائڈ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کی دوائیں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ آیوڈین، سیلینیم اور زنک کی مدد سے بھی آپ تھائرائڈ کی سطح کو کم کر سکتے ہیں۔

ایگز کی کوالٹی خراب ہونے کی وجوہات

ایگز کی خراب معیار کی بڑی وجہ عمر ہے۔ جب خواتین کی عمر 30 سال ہوجاتی ہے تو اوویرین ریزرو میں ایگز کی مقدار 60 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ جب خواتین کی عمر 40 تک پہچ جاتی ہے تو 80 فیصد ایگز خراب ہوجاتی ہے۔ اوورین ریزرو میں ایگز کی کم مقدار ایگز کی خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ 20 سال کی لڑکی کے اوورین ریزرو میں 80 سے 90 فیصد ایگز صحت مند ہوتے ہیں جب کہ 40 سال کی عورت کی اوورین ریزرو میں صرف 20 فیصد ایگز ہی صحت مند ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایگز کی تعداد اور صحت مند ایگز کی شرح میں کمی کی وجہ سے فرٹیلیٹی پر برا اثر پڑتا ہے۔ عمر کے علاوہ کچھ بیماریاں مثلاً رحم کے امراض، مدافعتی امراض، موٹاپا، مخصوص قسم کی دوائیں، تمباکو نوشی، شراب نوشی اور کیفین کا زیادہ استعمال بھی ایگز کی معیار پر برا اثر ڈالتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.