ETV Bharat / sukhibhava

Salt Is Dangerous to Health: نمک کا زیادہ استعمال موت کی وجہ - Salt is dangerous to health

ڈبلیو ایچ او کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے۔ ایک انسان ایک دن میں صرف 5 گرام نمک (تقریباً 2 گرام سوڈیم) ہی استعمال کرنا چاہئے۔ نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشراور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔ excessive salt intake is the cause of death

نمک کا زیادہ استعمال موت کی وجہ
نمک کا زیادہ استعمال موت کی وجہ
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 9:09 PM IST

حیدرآباد: نمک کے بغیر کھانے کا ذائقہ پھیکا لگتا ہے، اسے کامن سالٹ یا سوڈیم کلورائیڈ کہتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک دن میں ایک انسان کو صرف 5 گرام نمک (تقریباً 2 گرام سوڈیم) کا ہی استعمال کرنا چاہئے۔ نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ ہمیشہ بنا رہتا ہے۔

ایک دن میں کتنا نمک کھایا جا سکتا ہے؟

ڈبلیو ایچ او کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے، اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ زیادہ تر لوگ مقررہ معیار سے زیادہ سوڈیم کا استعمال کر رہے ہیں۔ تقریباً 75 فیصد نمک ہمارے جسم میں پروسیسڈ فوڈ کے ذریعے جاتا ہے۔

نمک آپ کی جان لے سکتا ہے

بہت سے کم آمدنی والے اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں لوگ فش ساس یا سویا ساس کے ذریعے نمک کا بڑے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ نمک کا استعمال کم کردیں گے تو آپ دل کی بیماری سے خود بخود محفوظ ہوجائیں گے۔ ہر سال تقریباً 25 لاکھ اموات ہارٹ اٹیک اور فالج کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے گردے کی بیماری کا خطرہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

نمک کا استعمال کیوں ضروری ہے؟

ایسا نہیں ہے کہ نمک صرف ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس میں سوڈیم اور پوٹبشیم دونوں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی سطح صحیح مقدار میں رہتی ہے۔ اس کی مدد سے آکسیجن جسم کے تمام حصوں تک پہنچتی ہے۔ یہ اعصابی نظام اور عروقی نظام کے کام میں بھی مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ان چیزوں میں سوڈیم زیادہ ہوتا ہے۔

  • پروسسڈ شدہ گوشت
  • ڈبہ بند گوشت
  • ساسیڈ
  • پیزا
  • سفید روٹی
  • نمکین گری دار میوے
  • پنیر
  • سلاد ڈریسنگ
  • frecht فرائز
  • آلو کے چپس
  • ہاٹ ڈاگ
  • اچار
  • سویا ساس
  • فش ساس
  • ٹماٹر کی چٹنی
  • اور سی فوڈ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.