حیدرآباد: جب دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری تھا، تب سے قوت مدافعت بڑھانے پر زور دیا جارہا تھا، تاکہ ہم خود کو انفیکشن سے محفوظ رکھ سکیں، اس کے لیے لوگوں نے کثیر مقدار میں لیموں کو اپنے خوراک میں استعمال کرنا شروع کردیا، کیونکہ اس میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پائی جاتی ہے جو جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی لیموں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جو لیموں کا رس آپ اندھا دھند پی رہے ہیں وہ آپ کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے تو کیا آپ یہ سن کر حیران نہیں ہوں گے؟ بھارت کے کئی مشہور ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ لیموں کا زیادہ استعمال ہمارے جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
لیموں کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصاندہ
ٹانسلز کا مسئلہ
اگر آپ لیمو کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ٹانسلز کا مسئلہ ہوسکتا ہے، کیونکہ زیادہ کھٹی چیزیں کھانے سے گلے میں درد اور ٹانسلز کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
لیمو دانتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے
لیموں میں تیزابی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو دانتوں کی صفائی کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال دانتوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے کیونکہ اگر لیموں کا رس دانتوں کے رابطے میں ضرورت سے زیادہ آجائے تو اوپری تہہ یعنی اینمل کو خراب کردیتا ہے۔ اس لیے اگر آپ نے لیموں سے بنی کوئی چیز کھائی ہے تو آپ کو فوری طور پر دانتوں کا برش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، البتہ نارمل پانی سے دانت کو دھونا زیادہ بہتر ہوگا۔
انڈائزیشن
لیموں کو اکثر ہاضمہ بہتر کرنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن اگر آپ بہت زیادہ اپنے خوراک میں لیمو کا استعمال کرتے ہیں تو اس اثر الٹا ہو سکتا ہے۔ لیموں کا زیادہ استعمال ایسڈ ریفلکس اور گیسٹرو ایسوفیجیل ریفلکس جیسی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کا نظام ہاضمہ بھی خراب ہو سکتا ہے اور بعد ازاں قے بھی ہو سکتی ہے۔