ETV Bharat / sukhibhava

New Study: ہر چوتھے بچہ کو لانگ کووڈ کا خطرہ

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 3:23 PM IST

ایک تحقیق کے مطابق سارس کو وی 2 سے متاثر ہونے والے 25 فیصد سے زائد بچوں اور نوجوانوں میں لانگ کووڈ (کووڈ کے طویل المعیاد اثرات) کا خدشہ ہے۔ اس موضوع پر تحقیق کی گئی ہے لیکن اس کا دوبارہ جائزہ لیا جانا باقی ہے۔ Long COVID Risk in Kid

امریکہ، میکسیکو اور سویڈن کے محققین کی ایک ٹیم کے سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق میں پتہ چلا کہ کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے 25.24 فیصد بچوں اور نوجوانوں میں لانگ کووڈ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محققین کی ٹیم نے بچوں اور نوعمروں میں 40 سے زائد کووڈ 19 سے متعلق طویل المعیاد اثرات کی نشاندہی کی۔

محققین کے مطابق لانگ کووڈ کے پانچ طبی علامت ہیں جس کا جسم میں بہت شدید اثر دیکھنے کو ملتا ہے۔مزاج میں تبدیلی( 16.50 فیصد)، تھکاوٹ( 9.66 فیصد)، نیند کی کمی( 8.42 فیصد)، سر درد( 7.84 فیصد) اور نظام تنفس سے متعلق علامت( 7.62) جیسے لانگ کووڈ کے اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی علامات وقت کے ساتھ بہتر ہوئے ہیں، وہیں نوجوانوں پر کی گئی تحقیق سے یہ ثبوت ملا ہے کہ کووڈ -19 کے ایک سال بعد تک یہ علامات برقرار رہ سکتے ہیں۔ Study on Children Suffering from Long COVID Symptoms

'

لانگ کووڈ ایک ہیٹروجینس کثیرالنظام پر مبنی ایک حالت ہے کہ جس کی سائسنی زبان میں کوئی واضح تعریف اور علامت موجود نہیں ہے، جو سارس کو وی 2 انفیکشن کے بعد برقرار رہتی ہے۔امریکہ کے ٹیکسس میں واقع ہوسٹن میتھوڈسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محکمہ نیوروسرجری کی سونیا ولاپول نے بتایا کہ 'لانگ کووڈ صحت عامہ کے لیے باعث تشویش ہے اور اس حالت کی تشخیص کرنے کے لیے کوئی رہنما خطوط اور انتظام موجود نہیں ہے'۔

سونیا پول نے مزید کہا کہ لانگ کووڈ کی اہم علامات کی نشاندہی کرنے سے نہ صرف تشخیص اور بہتر علاج تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ یہ بہتر طبی نظام، بحالی پروگراموں کے قیام ، رہنما خطوط اور علاج کی تحقیق میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ٹیم نے اس تحقیق کے لیے 21 مطالعات کا میٹا اینالائسس کیا، جس میں کووڈ سے متاثر ہوئے 80 ہزار 71 بچے اور نوعمر شامل تھے۔ جس سے پتہ چلا کہ سارس کو وی 2 سے متاثرہ بچوں میں مسلسل ڈیسپنیا( سانس کی تکلیف)، اینوسمیا( سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہونا) اور بخار کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ بچوں میں اس کے علاوہ دیگر علامت بھی رپورٹ کی گئی جس میں ناک کا بند ہونا، علمی صلاحیت میں کمی اور یاد داشت کی کمزوری شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ویکسی نیشن کے بعد بھی لانگ کووڈ ہوسکتا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.