ETV Bharat / sukhibhava

Health Benefits of Dry Fruits خشک میوہ جات صحت کے لیے فائدہ مند

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 1:21 PM IST

صبح خالی پیٹ بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ بادام ہمیسہ سے صحت کے لیے فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ اس میں موجود پوٹشیم، وٹامن ای، آئرن، میگنیشیم، کیلشیم، فاسفورس صحت کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں۔ Health Benefits of Dry Fruits

خشک میوہ جات صحت کے لیے فائدہ مند
خشک میوہ جات صحت کے لیے فائدہ مند

بچے جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں، گھر کے لوگ عموماً انہیں صبح خالی پیٹ بھگوئے ہوئے بادام کھانے کو کہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بھیگے ہوئے بادام کھانے سے بچوں کی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ بادام ہمیسہ سے صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس میں موجود پوٹشیم، وٹامن ای، آئرن، میگنیشیم، کیلشیم، فاسفورس صحت کے لیے بے حد مفید ہوتے ہیں۔ Dry fruits are beneficial for health

بھیگے بادام سوکھے باداموں سے زیادہ فائدہ مند کیوں ہوتے ہیں؟ اکثر لوگوں کو اس کے بارے میں جانکاری نہیں ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یہ بھی جانکاری نہیں ہوتی کہ صرف بادام ہی نہیں، بلکہ خشک میوہ جات اور بیجوں کے کچھ دوسرے اقسام بھی ہیں، جنہیں بھگو کر کھانا صحت کے لیے مفید ہوتا ہیں۔

ممبئی کی ماہر غذائیت اور خوراک روچیل جارج بتاتی ہیں کہ 'نہ صرف بچوں کے لیے بلکہ بڑوں کے لیے بھی صبح کھالی پیٹ رات بھر کے بھگوئے ہوئے بادام اور خشک میوہ جات کے علاوہ کچھ بیجوں کے استعمال سے صحت کو بے حد فائدہ حاصل ہوتا ہے'۔ روچیل جارج نیوٹریشنسٹ بتاتی ہیں کہ خشک میوہ جات تغذیہ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ خشک میوہ جات، ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہاضمے کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ Dry fruits are beneficial for health

کون سے میوے فائدہ مند ہیں: روچیل جارج بتاتی ہیں کہ عام طور پر لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ بادام کے علاوہ کون سے اور خشک میوہ جات ہیں جنہیں بھگو کر کھانے سے جسم کو فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بادام کے علاوہ بھیگی ہوئی انجیر، اخروٹ، مونگ پھلی، کشمش، پستہ کھانا جسم کے لیے فائدہ مند ہیں۔ لیکن خشک انگور اور کشمش کو زیادہ دیر تک پانی میں بھگو کر نہیں رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ کچھ خاص قسم کے بیج جیسے سورج مکھی کے بیج، کدو کے بیج، سبزہ، خشخاش کے بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح کھالی پیٹ کھانے سے کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

آیوروید کیا کہتا ہے: وہیں آیوروید میں خشک میوہ جات کو نارمل حالت میں کھانے کے بجائے بھگو کر کھانے کو زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ لیکن آیوروید میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں خشک میوہ جات کو بھگو کر اور سردیوں کے موسم میں خشک استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے۔ بھوپال کے آیورویدک ڈاکٹر راجیش شرما بتاتے ہیں کہ آیوروید میں زیادہ تر خشک میوہ جات کا اثر گرم سمجھا جاتا ہے۔ لیکن جب انہیں کم از کم 6 گھنٹے تک پانی میں بھگو کر رکھا جائے تو اس کا اثر کافی حد تک معمول پر آجاتا ہے۔ Dry fruits are beneficial for health

آیوروید میں خشک میوہ جات کے استعمال کو جسم کے لیے مفید بتائے گئے ہیں، جیسے دن بھر توانائی برقرار رکھنا، جسم کی قوت مدافعت بڑھانا، وزن کم کرنا، بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنا اور آنتوں کو صحت مند رکھنا وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.