حیدرآباد: دودھ پینے کے فوائد سے ہم سب واقف ہیں، دودھ کو مکمل غذا یوں ہی نہیں کہا جاتا، اس میں ہر طرح کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ دودھ کے فوائد کو بڑھانے کے لیے ہم اس میں بہت سی چیزیں ملاتے ہیں۔ ان میں سے ایک تلسی کے پتے بھی ہیں، ان پتیوں میں ادویات کی خصوصیات زیدہ ہوتی ہے۔ اس کا پودا بھارت کے زیادہ تر گھروں میں مل جاتا ہے، بھارت کے متعدد ماہر غذائیت کے مطابق اگر تلسی کے پتوں کو دودھ میں ابال کر پیا جائے تو اس کے ذریعے بہت سی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔
تلسی کے پتوں کو دودھ میں ابال کر پینے کے فائدے
دمہ کی بیماری کو دور کرتا ہے: اگر آپ دمہ یا سانس کی تکلیف کے شکار ہیں تو اس سے بچنے کے لیے تلسی کے پتوں کو دودھ میں ابال کر پئیں۔ ایسا کرنے سے دمہ کے مریض کو کافی آرام ملتا ہے۔
مائگرین سے نجات ملتا ہے : موجودہ دور میں مائیگرین کے مریضوں کی تعداد دن بدن اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اکثر سردرد سے پریشان رہتے ہیں۔ اگر تلسی اور دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اس مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
ڈپریشن کے مریضوں کے لیے یہ غذا فائدہ مند
مصروف ترین طرز زندگی، دفتری کام کا بوجھ، خاندانی اختلاف اور سر پت چڑھے قرض کی وجہ سے لوگ اکثر ڈپریشن کے شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسی حالت میں تلسی کے دودھ کے استعمال سے ہر طرح کی پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں اور تناؤ بھی دور ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:
تلسی اور دودھ کو ملاکر پینے سے گردے کی پتھری سے راحت ملتی ہے
آج کل آلودہ کھانا کھانے سے گردے کی پتھری کے مسئلے میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایسی صورت میں آپ تلسی کے پتوں کو دودھ میں ابال کر پی لیں۔ اس سے پتھری اور گردے کے درد کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔