ETV Bharat / sukhibhava

Brain Stroke Symptoms: اسٹروک سے پہلے بولنے یا سوچنے میں دشواری ہوتی ہے

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 11:48 AM IST

برین اسٹروک کے واقعات میں برین شدید ڈیمیج ہوتا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کو فالج یا موت بھی ہوسکتی ہے۔

اسٹروک سے پہلے بولنے یا سوچنے میں ہوتی ہے دشواری

حیدرآباد: برین اسٹروک کو برین اٹیک بھی کہا جاتا ہے جس میں برین شدید ڈیمیج ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے طویل مدتی معذوری یا موت بھی ہوسکتی ہے۔ اسٹروک اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کے کسی حصے میں خون کی سپلائی بند ہو جاتی ہے یا دماغ میں خون کی نالی پھٹ جاتی ہے۔ اسٹروک کا حملہ کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم، کچھ علامات ایسی ہیں جو منی اسٹروک کی نشاندہی کرتے ہیں، جو آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں بڑے اسٹروک کے باعث بنتے ہیں۔

منی اسٹروک کیا ہے؟

ہیلتھ پورٹل کارڈیک اسکرین کے مطابق، اسٹروک کے تقریباً 43 فیصد مریض بڑے اسٹروک سے تقریبا ایک ہفتہ پہلے تک منی اسٹروک کی علامات کا تجربہ کرتے ہیں۔ منی اسٹروک سے مراد ایک عارضی اسکیمک اٹیک (TIA) ہے، جو دماغ کے کسی حصے میں خون کی فراہمی میں رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔جو اچانک (delirium) ڈیلیریم عارضی اسکیمک حملے کی ایک اہم علامت ہے۔

اچانک ڈیلیریم میں کیا ہوتا ہے؟

امریکن اکیڈمی آف نیورولاجی کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عارضی اسکیمک اٹیک کے عام علامات میں سے ایک اچانک ڈیلیریم یا الجھن بھی ہے۔ یہ علامت آپ کو واضح طور پر سوچنے یا بولنے سے قاصر بنا سکتی ہے۔ تحقیقی ٹیم نے اسکیمک اسٹروک میں مبتلا 2416 افراد کا معائنہ کیا۔ اس میں، محققین نے پایا کہ 549 مریضوں میں، عارضی اسکیمک اٹیک اصل ایمرجنسی سے پہلے دکھائی دیے، اور ایک ہفتے کے اندر واقعات پیش آئے۔

مزید پڑھیں:

فالج سے کیسے بچا جائے؟

صحت مند کھانا کھانے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے آپ فالج کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔ کم چکنائی والی، زیادہ فائبر والی غذائیں کھائیں جس میں پھل، سبزیاں اور ثابت اناج شامل ہو۔ نمک کی مقدار کو محدود کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ایک دن میں چھ گرام سے زیادہ نمک نہ کھائیں۔ نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے جس سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، تمباکو نوشی چھوڑ دیں اور شراب کو ترک کردیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.