اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں ڈینگو بخار کے پھیلاؤ میں تیزی اضافہ ہورہا ہے۔ Dengue cases continue to rise in Pakistan
شنہوا نیوز ایجنسی نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ ڈینگو کے سندھ سے 402 نئے کیسز سامنے آئیں ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ (297) کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں رواں ماہ ڈینگوں کیسز کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 319 ہوگئی ہے جس سے ڈینگوں کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہزار 888 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ ڈینگو سے 30 اموات کی بھی اطلاع ہے۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں خیبر پختونخوا میں مزید 363 افراد میں ڈینگو کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1,710 ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 5,869 ہے۔ وہیں پنجاب میں 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ راولپنڈی میں 67، لاہور میں 63، پنجاب میں 4063 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ Dengue cases continue to rise in Pakistan
مزید پڑھیں:
ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے شہر میں ڈینگو کی تعداد میں اضافہ ہوکر 1,734 سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاک حکومت نے خطرناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈینگو سے بچاؤ مہم کی شروعات کی ہے، جس کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہاٹ سپاٹ پر خصوصی اقدامات کرنا شامل ہیں۔
(آئی اے این ایس)