ETV Bharat / sukhibhava

China to Track Covid-19 Mutations: چین نے کورونا وائرس کی نگرانی کے لیے ہسپتالوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے - China to track Covid19 mutations

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے چین نے وائرس کی میوٹیشن پر نگرانی کے لیے ہسپتالوں کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

چین نے کورونا وائرس کی نگرانی کے لیے ہسپتالوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 4:55 PM IST

ہانگ کانگ: بھارت کے پڑوسی ملک چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ میڈیا نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ کوویڈ پالیسی کی پابندیوں کو ختم کرنے کے بعد کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ درج کیا جارہا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے چین نے وائرس کی میوٹیشن پر نگرانی کے لیے ہسپتالوں کا ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ China to track Covid-19 mutations through national hospital network

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (چائنا سی ڈی سی) نے ہر شہر میں ایک ہسپتال اور ہر صوبے میں تین شہروں پر مشتمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہسپتال آؤٹ پیشنٹ اور ایمرجنسی رومز میں 15 مریضوں، 10 شدید بیماریوں میں مبتلا مریضوں اور مرنے والے تمام مریضوں کے نمونے جمع کرے گا۔

چائنا سی ڈی سی کے مطابق گزشتہ تین مہینوں میں 130 افراد میں اومیکرون کے ذیلی قسم کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں تھی۔ ان میں بی کیو 1 اور ایکس بی بی اسٹرین والے کئی مریض شامل تھے جنہوں نے امریکہ، برطانیہ اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک کا سفر کیا تھا۔

صحت عامہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین میں COVID-19 انفیکشن کی لہریں جلد ہی وائرس کی نئی شکلوں کو جنم دے سکتی ہیں۔ ملک میں کووڈ کی جانچ دسمبر کے مہینے سے بند کردی گئی ہے، جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اپنے کاموں اور عوامی مقامات پر جا رہے ہیں۔ China to track Covid-19 mutations through national hospital network

مزید پڑھیں:

رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے BA5.2 اور BF.7 کی اقسام زیادہ تر مریضوں میں پائے جارہے ہیں۔ BQ.1 اور اس کی ذیلی اقسام نو صوبوں میں 49 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ چین میں کووڈ سے اب تک 5,237 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.