ETV Bharat / sukhibhava

Weight Loss drinks: یہ ڈرنک وزن کم کرنے میں مددگار

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 4:46 PM IST

وزن کم کرنا کچھ لوگوں کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ لاکھ کوشش کرنے کے باوجود لوگوں کا وزن کم نہیں کم ہوتا۔ ایسے میں آج ہم آپ کو کچھ ایسے مشروبات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جو صبح خالی پیٹ پینے سے آپ کا وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

یہ ڈرنک وزن کم کرنے میں مددگار
یہ ڈرنک وزن کم کرنے میں مددگار

حیدرآباد: وزن کم کرنا بہت سے لوگوں کے لیے کافی مشکل بھرا سفر ہوتا ہے، وزن کم کرنے کے سفر میں یہ سب سے اہم ہوتا ہے کہ آپ صحت مند غذا اور ورزش کے ذریعے اپنا وزن برقرار رکھیں۔ وزن کم کرنے کے لیے ایک چیز جو بہت اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ اپنے خوراک میں کس قسم کے غذا شامل کرتے ہیں۔ حالانکہ وزن کم کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو وزن کم کرنے کے سفر میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے مشروبات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا استعمال آپ کو روزانہ صبح خالی پیٹ کرنا چاہیے۔ ان مشروبات کو پینے سے آپ کو وزن کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

یہ مشروبات وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں

ہربل ڈیٹوکس چائے: روزانہ صبح اٹھنے کے بعد خالی پیٹ ہربل ڈیٹوکس چائے پینا وزن کم کرنے میں کافی مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کو detoxify کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ ادرک، کالی مرچ یا پودینہ سے بنی ہربل چائے بھی لے سکتے ہیں۔

ہلدی کا پانی پینا صحت کے لیے مفید

ہلدی میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ جسم کی سوجن کو کم کرنے کے ساتھ وزن کم کرنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ ہلدی پاؤڈر، شہد اور لیموں کو نیم گرم پانی میں ملا کر روزانہ صبح پی لیں۔ ہلدی ہاضمے میں مدد کرتی ہے، میٹابولزم کو بڑھاتی ہے اور فیٹ کم کرتی ہے۔

گھی اور گرم پانی

آیوروید میں گھی کے بہت سے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے گھی کو بہت اچھا مانا جاتا ہے۔ گھی میں صحت بخش چکنائی ہوتی ہے۔ جب اس کو گرم پانی میں ملایا جاتا ہے تو یہ ہاضمے اور میٹابولزم کو بڑھانے میں بہت مدد کرتا ہے۔ پانی میں گھی ملا کر پینے سے آپ کا معدہ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی کیلوریز کی مقدار کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔ گھی میں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔

سیب کا سرکہ

ایپل سائڈر سرکہ وزن کم کرنے کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ سیب کا سرکہ، شہد اور لیموں کا رس نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے فیٹ کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔ ایپل سائڈر سرکہ چربی کو توڑنے کا کام کرتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بلڈ شوگر لیول اور شوگر والی خوراک کی خواہش کو بھی کم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

لیمو پانی

دن کی شروعات کے لیے لیموں پانی کو کافی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ لیموں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد لیموں پانی پینے سے جسم سے تمام زہریلے مادے آسانی سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اس میں پیکٹین نامی فائبر بھی پایا جاتا ہے جو آپ کی بھوک کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.