ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Almonds: بادام آنتوں کی صحت کیلئے مفید، مطالعہ - Health Benefits of Dry Fruits

بادام آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ بادام کھانے سے بائٹریٹ کی ترتیب بہتر ہوتی ہے جو آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ Almonds are good for gut health: Study

بادام آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے: مطالعہ

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 2:29 PM IST

واشنگٹن: بادام آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ بادام کھانے سے بائٹریٹ کی ترتیب بہتر ہوتی ہے۔ (Butyrate ترتیب ایک شارٹ چین فیٹی ایسڈ ہے، جو آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے) کنگز کالج لندن کی ایک تحقیقی ٹیم نے سابوت اور پسے ہوئے بادام کی صحت پر ہونے والے اثرات کی تحقیقات کی ہے۔ جو آج امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوا ہے، اس مطالعہ کے لیے کیلیفورنیا کے بادام بورڈ نے مالی مدد فراہم کی ہے۔ Almonds are good for gut health: Study

آنت میں ہزاروں مائکرو حیاتیات ہوتے ہیں۔ جو غذائی اجزاء کو ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہماری صحت پر مثبت یا منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، حالانکہ گٹ مائکرو حیاتیات کس طرح سے انسانی صحت کو متاثر کرتا ہے، اس کے طریقہ کار پر ابھی بھی تحقیق جاری ہے، لیکن شواہد بتاتے ہیں کہ مخصوص قسم کے کھانا کھانے سے ہمارے آنتوں پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کنگز کالج لندن کے محققین نے یہ مطالعہ 87 صحت مند بالغ افراد پر کیا جو پہلے سے تجویز کردہ غذا مقدار سے کم کھا رہے تھے اور دوسرا جو زیادہ غیر صحت بخش اسنیکس (مثلاً چاکلیٹ، چپس وغیرہ) کھانے کے عادی تھے۔ تمام شرکاء کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو روزانہ 56 گرام سابوت بادام ناشتے کے طور پر اور دوسرے گروپ کو 56 گرام پسی ہوئی بادام فی دن دئے گئے۔ اس درمیان تیسرا گروپ نے مفن فوڈ یعنی بیکری فوڈ کو فالو کیا۔ یہ تحقیقی تقریبا چار ہفتے تک جاری رہی۔ Almonds are good for gut health: Study

جس میں محققین نے پایا کہ بادام کھانے والوں میں بائٹریٹ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تھا جو مفنز کھاتے تھے۔ اس تحقیق میں بادام کھانے والوں نے دوسرے گروپوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سرکردہ مصنف پروفیسر کیون وہیلن، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشنل سائنسز، کنگز کالج لندن نے کہا کہ اس تحقیق سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ کھانے سے میٹابولک بیکٹیریا کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، جو انسانی صحت کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.