ETV Bharat / sukhibhava

Heart Attack Cases in Kanpur: کانپور میں ہارٹ اٹیک سے ایک ہفتے میں 98 لوگوں کی موت - سردی کے باعث دل کے دورے کے کیسز میں اضافہ

کانپور میں سردی کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے معاملے میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ جانکاری کے مطابق گذشتہ پانچ دنوں میں ہارٹ اٹیک سے 98 افراد کی موت ہوئی ہے۔

کانپور میں ہارٹ اٹیک سے ایک ہفتے میں 98 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 11:24 AM IST

کانپور: اتر پردیش کے ضلع کانپور میں پانچ دنوں میں ہارٹ اور برین اٹیک سے تقریبا 98 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ 98 میں سے 44 ہسپتال میں دم توڑ دئے، جبکہ 54 مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دئے تھے۔ یہ اعداد و شمار ایل پی ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے دیے ہیں۔ لکشمی پت سنگھانیہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ کارڈیک سرجری، کانپور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 723 دل کے مریض ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایڈمٹ ہوئے ہیں، یہ اعداد و شمار کافی خوفناک ہیں۔ 98 people died of heart attack in a week in Kanpur

وہیں ہفتے کے روز شدید سردی کی وجہ سے 14 لوگوں کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی، جب کہ چھہ افرات کی امراض قلب کے انسٹی ٹیوٹ میں علاج کے دوران موت واقع ہوئی۔ دوسری طرف شہر کے ایس پی ایس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دل کے امراض کے ادارے میں ہارٹ اٹیک کے کل 604 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں 54 نئے اور 27 پرانے مریض شامل ہیں۔ ڈائرکٹر کارڈیالوجی ونے کرشنا نے کہا کہ اس موسم میں مریضوں کو سردی سے بچنا چاہیے۔ 98 people died of heart attack in a week in Kanpur

مزید پڑھیں:

لکھنؤ میں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (TW) کے ایک فیکلٹی ممبر نے کہا، "اس سرد موسم میں دل کے دورے صرف بزرگوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ ہم نے ایسے معاملات بھی دیکھے ہیں جہاں نوجوانوں کو بھی دل کا دورہ پڑا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی بھارت میں سردی کا قہر جاری ہے۔ سردی کے باعث دیگر ریاست کے کئی علاقوں سے دل کے مریضوں اور ہارٹ اٹیک کے کیسز میں مسلسل اضافے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ایک دن کے اندر، 723 دل کے مریضوں کو کانپور، اتر پردیش کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان میں سے 40 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ Why do heart attack cases increase in winter

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.