ETV Bharat / sukhibhava

Summer Fruits and Its Benefits: گرمیوں میں کون سے پھل ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کرتے ہیں - کون سے پھل گرمیوں میں ہائیڈریٹ رہنے میں مددگار

گرمی کے موسم میں ہر چند منٹ میں پانی پینا آپ کو تھکا دینے والا کام لگ سکتا ہے، چونکہ اس موسم میں جسم کو دن بھر ہائیڈریٹ رکھنا بھی ضروری ہے، اس لیے آپ کی غذائیت اور پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پھل ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ لہذا اس آرٹیکل میں ہم موسم گرما کے 8 حیرت انگیز پھل کے بارے میں بتائیں گے آپ اپنے پسند کے مطابق ان پھلوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ Summer Fruits and Its Benefits

گرمیوں میں کون سے پھل ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کرتے ہیں

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 3:47 PM IST

پانی سے بھرپور پھل آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ غذائیت کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ اتنا پانی نہیں پیتے جتنا آپ کو جسم کو ضرورت ہے تب آپ کو اپنی خوراک میں ایسے پھل اور سبزیوں کو شامل کرنا چاہیے جو آپ کے جسم کی نشوونما کرنے کے ساتھ صحتمندر رکھے۔ وہ پھل جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو ایسے پھلوں کو جوس، شربت کی شکل میں پی سکتے ہیں یا انہیں ایسے بھی اسنیک کی طرح کھاسکتے ہیں۔ اگرچہ اس موسم میں آپ کو انتہائی تکھاوٹ محسوس ہوتی ہو یا شدید دھوپ کی وجہ سے آپ کو زیادہ وقت اپنے گھر کے اندر گزارنا پڑتا ہو پھر بھی اس موسم کا دلچسپ اور مثبت پہلو یہ ہے کہ اس موسم میں آئس کریم اور تربوز، اسٹرابیری، انناس جیسے مزے دار پھل کھانے ملتے ہیں۔موسم گرما کے پھلوں کی یہ فہرست آپ کی خوراک میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ Summer Fruit that will Keep You Hydrated

آم

ہم جانتے ہیں کہ آپ آموں سے کتنا پیار کرتے ہیں اور بلاشبہ یہ گرمیوں کے موسم کی سب سے پسندیدہ چیز ہوتی ہے۔ آم صرف ہمارا پسندیدہ پھل نہیں ہے بلکہ یہ مختلف قسم کے میٹھوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ قوت مدافعت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ آم کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ ان تمام عوامل کی وجہ سے آم گرمیوں کے بہترین پھلوں میں سے ایک ہے۔

تربوز

موسم گرما میں تربوز بہت سے لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے کیونکہ یہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس میں غذائیت بھی بہت زیادہ ہے۔ اس پھل میں پانی کی مقدار تقریبا 90 فیصد ہوتی ہے۔ یہ پھل دل کی بیماری سے حفاظت کےلیے اہم مانا جاتا ہے۔ تربوز امینو ایسڈ ارجینائن کی پیداوار میں بھی مدد کرتا ہے، جو مدافعتی نظام کے کام میں مدد کرتا ہے۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری میں وٹامن سی، مینگنیس، فولیٹ، پوٹاشیم، بی وٹامنز اور فلیوونائڈز کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اسٹرابیری دل کی بیماریوں سے بچنے اور خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں انتہائی فائدہ مند ہے۔ اسٹرابیری میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل ہیں، تو انہیں اپنی غذا میں شامل کرنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

انناس

یہ پھل رسیلا ہونے کے ساتھ ساتھ ذائقہ دار بھی ہوتا ہے۔ یہ لذیذ اور رسیلا پھل بہت سے لوگوں کا پسندیدہ ہے۔ انناس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کہ خلیوں کو پہنچنے والے نقصان سے لڑنے اور آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ انناس میں مینگنیز کی زیادہ مقدار ہڈیوں کی صحت کو فائدہ دیتی ہے۔ اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

سیب

سیب ایک لذیذ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو تقریباً تمام موسموں میں مقبول ہے۔ آپ سب کو سلاد، اسموتھی، پائی کی شکل میں کھاسکتے ہیں۔ سیب کو میٹابولک ریٹ بڑھانے، دل کی صحت کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان میں وٹامنز اور منرلز زیادہ ہوتے ہیں، جو ہڈیوں، دانتوں اور جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہم سب یہ کہاوت تو بار سنیں ہوں گے کہ 'روزانہ ایک سیب ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے' اور اس بات می پوری سچائی ہے۔

خربوزہ

خربوزہ میں وٹامن سی اور اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ دونوں ہی قوت مدافعت کے لیے ضروری ہیں۔ خربوزہ می پوٹاشیم کی اعلی مقدار بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔ اس پھل میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو جو موتیابند کی روک تھام میں مدد کرتا ہے اور بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے میٹھے ذائقے اور صحت سے متعلق فوائد کی وجہ سے، یہ کم کیلوریز والا پھل مختلف قسم کے لذیذ مٹھائی بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

پپیتا

یہ پھل وٹامن سی، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اپنی غذا میں پپیتے کو شامل کرنا آپ کی شریانوں میں کولیسٹرول کے بڑھنے کو روکنے، قوت مدافعت بڑھانے اور ذیابیطس کے شکار افراد اور وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے وٹامنز کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔

سنترہ

نارنجی ان لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے جنہیں ورزش کرنا پسند ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ اور توانائی بخشتا ہے جو کہ ورزش کے دوران ضروری ہے۔ سنترہ کے بے شمار فوائد ہیں، کولیسٹرول کو کم کرنا، دل کے افعال کو بہتر بنانا، اور وٹامن سی کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے یہ جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

مزید پڑھیں: Summer Skincare Hacks: گرمیوں میں اپنی جلد کا خیال کیسے رکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.