ETV Bharat / sukhibhava

سات جڑی بوٹیاں جو آپ گھر میں آسانی سے اگا سکتے ہیں - نیم

عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ طبی فوائد پر مشتمل پودوں کی باغبانی گھر میں نہیں کی جاسکتی، کیونکہ انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے لیکن حقیقت میں یہ بات درست نہیں ہے۔بہت سے ایسے پودے ہیں جنہیں گھروں میں آسانی سے اگایا جاسکتا ہے۔صرف یہی نہیں ایسے پودوں کا استعمال صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کرسکتے ہیں۔ہم یہاں سات ایسے پودے کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ اپنے باغ میں شامل کرسکتے ہیں۔

7 جڑی بوٹیاں جو آپ گھر میں آسانی سے اگاسکتے ہیں

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 7:38 PM IST

Updated : Sep 24, 2021, 10:37 PM IST

جب بھی ہم اپنے باغ میں کسی نئے پودے کو شامل کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم ایسے پودوں کا انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں جو خوبصورت اور خوشبودار پھول دیں یا جنہیں کم دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہو۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ آسانی سے اپنے باغ میں جڑی بوٹی کا پودا اگا سکتے ہیں؟ ان پودوں کو اضافی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی اور انہیں آپ اپنے باغ یا بالکنی میں کسی بھی گملے میں آسانی سے اگا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پودے کئی دوائیوں میں استعمال ہوتے ہیں اور صحت کے لیے فائدے مند بھی ہیں۔ لہذا ہم یہاں کچھ جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ اپنے گھر میں اگاسکتے ہیں۔

عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ طبی فوائد پر مشتمل پودوں کی باغبانی گھر میں نہیں کی جاسکتی، کیونکہ انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے لیکن حقیقت میں یہ بات درست نہیں ہے۔ بہت سے ایسے پودے ہیں جنہیں گھروں میں آسانی سے اگایا جاسکتا ہے۔ صرف یہی نہیں ایسے پودوں کا استعمال صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کرسکتے ہیں۔ ہم یہاں سات ایسے پودے کے بارے میں بتائیں گے جنہیں آپ اپنے باغ میں شامل کرسکتے ہیں۔

برہمی

برہمی
برہمی

برہمی بوٹی کو آسانی سے گھر میں اگایا جا سکتا ہے اور طبی نقطہ نظر سے اس کے کئی فوائد ہیں۔ یہ دماغ کی نشوونما میں مدد کرتا ہے اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ السر ، جلد کے زخموں اور اس قسم کے بہت سی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔ نیز ، برہمی دماغ اور اعصابی نظام کو قوت بخشتا ہے، جس سے آپ کے توجہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔

اشواگندھا

قدیم زمانے سے اشواگندھا کو طبی نقطہ نظر سے ایک عمدہ علاج سمجھا جاتا ہے اور آیوروید میں زمانوں سے اس کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ تناؤ کو کم کرنے، اعصاب کو محفوظ رکھنے، زرخیزی کے مسائل کو دور کرنے اور دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ زخموں کو ٹھیک کرنے اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ بلڈ شوگر کو بھی برقرار رکھتا ہے۔اسے گھر میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تلسی

تلسی
تلسی

تلسی نہ صرف مذہبی اہمیت کی وجہ سے بلکہ یہ طبی نقطہ نظر کے لحاظ سے بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت کے ہر گھر میں تلسی کے پودے کو اگایا جاتا ہے۔یہ گھر میں آسانی سے اگائی جاسکتی ہے۔بھارت میں چار قسم کی تلسی پائی جاتی ہے۔رام تلسی، وائلڈ فاریسٹ تلسی، کرشنا تلسی اور کارپور تلسی۔ تلسی میں جراثیم کش، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات شامل ہیں، جو بخار، نزلہ اور سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

لیمن گراس

لیمن گراس میں کئی طبی فوائد پوشیدہ ہیں۔ چائے کے علاوہ آپ لیمن گراس کو سلاد، سوپ اور دیگر پکوانوں میں استعمال کرسکتے ہیں۔یہ تناؤ کو دور کرنے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔بخار کی صورت میں یہ کافی فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ یہ سانس کی بیماریوں جیسے گلے کی سوزش، انفیکشن یا پیٹ میں درد، سر درد، جوڑوں کے درد، پٹھوں میں درد کو آرام پہنچانے میں مددگار ہے۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا
ایلو ویرا

آپ اپنے گھر کے کسی بھی کونے میں ایلو ویرا کو آسانی سے اگا سکتے ہیں اور اسے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے۔ یہ آپ کو مچھروں سے نجات دلائے گا اور ساتھ ہی یہ اس ہی یہ آپ کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ایلو ویرا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جس سے آپ کا قدرتی قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو آپ ایلو ویرا کے جوس کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

پودینہ

پودینہ
پودینہ

پودینہ کو آسانی سے کسی بھی ماحول اور کسی بھی گملے میں اگایا جاسکتا ہے۔ اس کے پتے پٹھوں کے درد سے راحت پہنچاتے ہیں، اس کے علاہ آپ ہاضمہ، بخار اور آنتوں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔یہ بیکٹیریا کی نشوونما کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ منہ کی بو کو دور کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نیم

نیم نہ صرف صحت کے لیے بلکہ خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔نیم کی باغبانی درخت کے علاوہ چھوٹے پودوں کی بھی کی جاسکتی ہے، آپ اس کے پودے کو گھر میں آسانی سے لگا سکتے ہیں۔نیم میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہوتی ہیں، یہ بال اور جلد دونوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

Last Updated : Sep 24, 2021, 10:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.