ETV Bharat / sukhibhava

Bihar Dengue Cases: بہار میں ڈینگو کے 674 نئے کیسز کی تصدیق - dengue cases Increase in Bihar

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ڈینگو کے 674 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ڈینگو کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6733 ہو گئی ہے۔

بہار میں ڈینگو کے 674 نئے معاملے کی تصدیق

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 11:57 AM IST

پٹنہ: بہار کے دارلحکومت پٹنہ سمیت پوری ریاست میں ڈینگو کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہسپتالوں میں ڈینگو کے مریضوں کی بڑی تعداد منتقل ہے۔ رواں برس بہار میں ڈینگو نے گزشتہ 6 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ڈینگو کے 674 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6733 ہو گئی ہے۔ 674 new dengue cases confirmed in Bihar

پٹنہ کی بات کریں تو ڈینگو کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مرکزی ٹیم اس وقت بہار کے دورے پر ہے۔ جو آج پٹنہ میں ڈینگو سے سب سے زیادہ متاثرہ پانچ علاقوں کا دورہ کرے گی۔ اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

پٹنہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگو کے 436 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد پٹنہ میں ڈینگو کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 4129 ہو گئی ہے۔ پٹنہ میں ڈینگو سے اب تک 6 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں 10 سال سے کم عمر کے چار بچے بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت نے بھی ریاست میں ڈینگو کے بڑھتے کیسز کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ 674 new dengue cases confirmed in Bihar

ریاست کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت تیجسوی یادو نے ڈینگو کے حوالے سے خود سنجیدہ ہیں۔ پٹنہ میں ڈینگو سے لڑنے کے لیے 100 بڑی گاڑیوں اور 380 بائک پر فوگنگ مشینوں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت، محکمہ جنگلات اور میونسپل کارپوریشن کے 4 محکموں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ڈینگو بخار کی علامات کیا ہیں: ڈینگو بخار میں پلیٹ لیٹس کم ہو جاتی ہے۔ اگر 1.5 سے 3.5 لاکھ کے درمیان رہنے والے پلیٹ لیٹس 20 ہزار سے کم ہو جائیں تو پلیٹ لیٹس کو منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں تیز بخار، ہڈیوں کے جوڑوں میں شدید درد، سر درد، قے، متلی، آنکھوں میں درد اور جسم پر سرخ دھبے جیسے علامات شامل ہیں۔ سانس لینے میں دشواری اور تھکاوٹ جیسی علامات بھی نظر آتی ہیں۔ 674 new dengue cases confirmed in Bihar

  • مزید پڑھیں:

Dengue Cases in Bangladesh: بنگلہ دیش میں ڈینگو کے 900 نئے معاملے کی تصدیق

مچھروں سے بچنے کی اپیل: بہار حکومت نے ڈینگو کے خلاف مسلسل بیداری پروگرام چلارہی۔ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ ڈینگو کا مچھر دن میں کاٹتا ہے اس لیے دن میں جسم کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں، اس کے علاوہ مچھر بھگانے والی کریم لگائیں اور کھڑکیوں کے دروازوں پر جالی لگائیں تاکہ مچھر گھروں کے اندر نہ آسکیں۔ ڈاکٹرز عوام سے بھی اپیل کر رہے ہیں کہ وہ زیادہ مقدار میں پانی پئے اور گھر کے اردگرد صفائی کا خیال رکھیں تاکہ ڈینگو مچھر سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.