نئی دہلی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جب پوری دنیا خواتین کے حوالے سے بیدار ہے اور اس کی صحت، نشوونما کے بارے میں گفتگو کررہی ہے تو اس وقت بھی ملک میں 57 فیصد خواتین اینیمیا جیسی بیماری کے شکار ہیں۔ اس حوالے سے وزارت برائے خواتین اور اطفال نے بتایا کہ ملک میں 57 فیصد خواتین اینیمیا جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ جن کی عمر 15 سے 49 سال کے درمیان ہے، اس بات کی تصدیق حال ہی میں کئے گئے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے میں سامنے آئی ہے۔
وزارت برائے خواتین اور اطفال کے مطابق پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (PMMVY) کے تحت 9420.58 کروڑ روپے 2.17 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ پی ایم ایم وی وائی کے تحت اہل استفادہ کنندگان کو ₹ 5,000 روپے اس اسکیم کے آغاز سے ہی دیا جارہا ہے، جس میں COVID-19 وبائی مرض کی مدت بھی شامل ہے۔ استفادہ کنندگان اپنے آدھار نمبر سے منسلک بینک اور پوسٹ آفس اکاؤنٹس میں براہ راست تین قسطوں میں نقد اس رقم کو حاصل کرتے ہیں۔
PMMVY کے کامیاب نفاذ کا حکومت وقت وقت پر ویڈیو کانفرنسنگ، میٹنگز اور ورکشاپوں کے ذریعے جائزہ لیتی رہتی ہے۔ وزارت اس اسکیم کے نفاذ کو تیز کرنے کے غرض سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہر سال ماترو وندنا سپتاہ بھی مناتی ہے۔
مزید پڑھیں:
وزارت نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں PMMVY کے نفاذ کو تیز کرنے کے لئے کمیونیکیشن (بی سی سی) کی مختلف سرگرمیاں بھی انجام دی جارہی ہیں، جس میں پربھات پھیری، نکڑ ناٹک، اخباری اشتہارات، ریڈیو جنگلز، سیلفی مہم، گھر گھر مہم، علاقائی سطح کے کمیونٹی پروگرام وغیرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔