ETV Bharat / state

ترنمول کے لیڈر سیف الدین لشکر کے قتل کے منصوبے میں اہل خانہ کا ایک فرد بھی شامل: پولس - قتل کے منصوبے میں اہل خانہ کا ایک فرد بھی شامل

ترنمول کانگریس کے لیڈر سیف الدین لشکر قتل معاملے کی جانچ کررہی پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے منصوبہ سازوں میں مقتول لیڈر کے اہل خانہ کا ایک فرد بھی شامل ہے۔ Saifuddin Lashkar Murder Case In South 24 PGS

ترنمول کانگریس کے لیڈر سیف الدین لشکر کے قتل کے منصوبے میں اہل خانہ کا ایک فرد بھی شامل:پولس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 2:35 PM IST

جنوبی24 پرگنہ: پولیس نے جمعرات کو جنوبی 24 پرگنہ کے جئے نگر میں ترنمول لیڈر سیف الدین لشکر کے قتل کے اہم ملزم انیس الرحمان لشکر کو گرفتار کرکیا ہے۔ کمال الدین ڈھلی نامی ایک اور ملزم بھی پکڑا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف الدین لشکر کو گولی شہرول شیخ جسے گرفتار کیا گیا ہے اور شہاب الدین جسے مقامی لوگوں نے لنچنگ میں ہلاک کردیا تھا چلائی تھی۔ لیکن قتل کا پورا منصوبہ انیس کا تھا۔ اس سے اور شہرول سے پوچھ گچھ کرنے سے کچھ اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ تفتیش کاروں کے ایک ذریعے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سیف الدین کے خاندان کے افراد بھی اس قتل میں ملوث ہیں۔قتل کے لیے لاکھوں روپے ادا کیے گئے۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار انیس اور کمال الدین کو جمعہ کو بروئی پور سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 120B، 34 اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 25 اور 27 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کے ذرائع کے مطابق ترنمول لیڈر کے قتل میں انیس اور کمال الدین کے علاوہ اور بھی کئی لوگ ملوث ہیں۔ کم از کم 10-12 افراد۔ ان میں سے صرف تین پکڑے گئے ہیں۔ باقی ابھی تک مفرور ہیں۔ مختلف مقامات پر ان کی تلاش جاری ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پارتھ گھوش کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں کل 11 پولیس اہلکار ہیں۔

گرفتاری کے بعد شہر ل شیخ نےباربار بڑے بھائی کا نام بھی لے لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بڑے بھائی کا نام علاؤالدین سپوئی ہے۔ جانچ افسران کے ایک ذریعے کے مطابق، ناصر اوربڑے بھائی نے شہاب الدین اور شہرول کوقتل کرنے کی ذمہ دار تھی تھی ۔ پولیس افسران کھلے عام کہہ رہی ہے کہ انہیںبڑے بھائی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ بروئی پور پولیس کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پالاش چندر ڈھلی نے جمعرات کو کہاکہ شہرول نے ہمیں ایسے شخص کا نام نہیں بتایا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس پورے آپریشن کے لیے پانچ لاکھ روپےکی سپار کی دی گئی ہے۔ اس پوری اسکیم میں شامل افراد میں سے ایک سیف الدین کے خاندان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزارت تعلیم کی وشو بھارتی یونیورسٹی میں نصب متنازع تختی کو ہٹانے کی ہدایت

سیف الدین کو پیر کی صبح اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب ایک مسجد میں نماز ادا کرنے جا رہے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس لیڈر کے قتل کے بعد انیس فرار ہو گیاتھا۔ پولیس سے بچنے کیلئے انیس اور کمال الدین نے گزشتہ تین دنوں میں کئی مقامات کا سفر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد وہ بسنتی کی طرف بھاگ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.