ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو زیڈ زمرے کی سکیورٹی - اردو نیوز مغربی بنگال

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی سکیورٹی کو مزید پختہ کرتے ہوئے انہیں زیڈ زمرے کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

بی جےپی رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو زیڈ زمرے کی سکیورٹی

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 7:45 PM IST

مغربی بنگال شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کا جگتدل تھانہ علاقہ اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے ہی سیاسی تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے۔

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور ان کی سابقہ سیاسی جماعت کے درمیان گزشتہ دو سال 2019 سے تنازعہ چل رہا ہے۔

سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی کے سبب جگتدل تھانہ علاقے میں مسلسل تشدد کے واقعات رونما ہونے کی اطلاع موصول ہوتی رہتی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی سکیورٹی کو مزید پختہ کرتے ہوئے انہیں زیڈ زمرے کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں ممتابنرجی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: احتشام الحق

ذرائع کے مطابق جگتدل تھانہ علاقے میں رہنے والے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے مکان پر نامعلوم شرپسندوں نے بموں سے حملہ کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے ہی رکن پارلیمان ارجن سنگھ وزارت داخلہ سے تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں کئی مرتبہ تبادلۂ خیال کرچکے تھے۔

اسی کے مدنظر وزارت داخلہ نے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کرنے کا اقدام کیا ہے۔ رکن پارلیمان کے ساتھ 13 اضافی سی آئی ایس ایف کے جوان رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری (موجودہ حزب اختلاف کے رہنما ) راجیب بنرجی کو بھی اعلیٰ درجے کی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.