کولکاتا: مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے کٹوا تھانہ علاقے میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے دوران کرتب کرنے کے دوران ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداری اور ماتمی جلوس کا پرامن اہتمام کیا گیا۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں مغربی بنگال حکومت کی ہدایت پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کیے گئے تھے۔
بردوان ضلع کے کٹوا تھانہ علاقے میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے دوران کرتب کرنے کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ گزشتہ شب کٹوا تھانہ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداری اور ماتمی جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نوجوان کی شناخت شہنواز شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شہنواز شیخ نے کرتب کرتے ہوئے تلوار کو سینے پر رکھ کر سونے کی کوشش کی اور دوبارہ اٹھ نہیں پایا۔ دوسرے نوجوانوں نے شہنواز شیخ کو ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ ایک حادثاتی موت ہے۔ اس کے باوجود پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔