پروفیسر ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ مغربی بنگال میں خواتین کی حالت بہتر ہے اور وہ دوسری ریاستوں کے مقابلے یہاں زیادہ محفوظ ہیں۔ سریندر ناتھ لاء کالج کی پروفیسر ڈاکٹر نوشین بابا خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران مغربی بنگال میں خواتین کی سکیورٹی کو لے کر کھل کر اظہار خیال کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ مغربی بنگال میں خواتین کی حالت بہتر ہے اور وہ دوسری ریاستوں سے زیادہ محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر نوشین بابا خان نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ مغربی بنگال میں خواتین محفوظ نہیں ہیں ان کی باتیں بالکل بکواس اور بے بنیاد ہیں۔ ان کے پاس اپنی باتوں کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔
جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ، بہار، دہلی اور اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں کے مقابلے میں مغربی بنگال کی خواتین زیادہ محفوظ اور خود مختار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی خواتین کو لے کر تنقید کرنے والوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ کولکاتا کو دو مرتبہ سب سے محفوظ شہر (Kolkata safest city for women's ) کا اعزاز دیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں آدھی رات کو بھی خواتین اپنی فیملی کے ساتھ نظر آتی ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا شہر عورتوں کے لئے کتنا محفوظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی 24 پرگنہ: ریپ اور قتل کی دھمکی مجھے روک نہیں سکتی: ڈاکٹر نوشین بابا خان
- کلکتہ فٹبال لیگ 2021: بھوانی پور ایف سی نے یونائٹیڈ ایس سی کو شکست دی
- کلکتہ فٹبال لیگ 2021: بی ایس ایس سی نے ریلوے ایف سی کو شکست دی
جسٹ یلو فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نوشین بابا خان کے مطابق تعلیمی میدان میں بھی خواتین ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے کافی بہتر پوزیشن میں ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے اور اسے ہر حال میں تسلیم کرنا ہی پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں کام جاری ہے۔ ریاستی حکومت بھی مختلف منصوبوں کے ذریعہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے کے معاملے میں اچھا کام کررہی ہے۔