بھارت کی قدیم ترین میٹروریلوے مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے میدان اسٹیشن میں آج صبح ایک خاتون نے میٹروٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی ۔
کولکاتا میٹرو ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ آج دن میں پیش آیا۔دمدم سے کیوی نذراسلام کی جانب جانے والی میٹروٹرین جیسی میدان اسٹیشن میں داخل ہوئی۔
پلیٹ فارم پر کھڑی ایک خاتون چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔موقع پر ہی خاتون کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کے سبب میٹرو سروس تقریباایک گھنٹے تک متاثر رہی ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ خاتون کی لاش کوریلوے ٹریک سے ہٹاکرمیٹروسروس دوبارہ بحال کی گئی۔مسافروں کوتھوڑی دشواریوں سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔سکیورٹی اہلکارخاتون کی حرکت کوکچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی وہ چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔
واجح رہے کہ کولکاتا میٹرو میں اکثروبیشتر خودکشی کے واقعات رونماہوتے رہتے ہیں جس سے میٹروسروس گھنٹوں تک متاثر رہتی ہے۔ اس سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔