ETV Bharat / state

گھروالوں نے مریضہ کو کھاٹ کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا، تاخیر ہونے سے موت

مالدہ ضلع کے ایک گائوں میں سڑک نہیں ہونے کی وجہ سے ایمبولنس گائوں تک نہیں آسکی ہے۔ اہل خانہ نے مریض کو گھاٹ کے ذریعہ اسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر اس پورے عمل میں کافی تاخیر ہوگئی اور اسپتال پہنچنے پر اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کی موت کی تصدیق کردی۔ Woman Dies After Taken To Hospital On Cot

جب اہل خانہ نے مریضہ کو کھاٹ کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 2:05 PM IST

مالدہ: مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب ایمبولنس گھر تک نہیں آسکی جس کے سبب گھر والوں نے مریضہ کو کھاٹ کے ذریعہ ہسپتال پہنچانے کا خطرہ مول لیا۔ مریضہ کو کھاٹ کے ذریعہ ہسپتال پہنچانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد آج مالدہ ضلع کے نالاگولا اسٹیٹ ہائی وے کالونی علاقے میں گاؤں والوں نے سڑک کا گھیراؤ کیا۔ اس کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہوگئی۔

اطلاعات کے مطاابق ناکہ بندی تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ بعد میں پولیس اور جوائنٹ بی ڈی او موقع پر پہنچے اور گاؤں والوں سے وعدہ کیا کہ جلد سے جلد سڑک کی تعمیر ہوجائے گی۔ اپوزیشن جماعت بی جے پی نے اس واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دیہی علاقوں کو نظر انداز کردیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پاتھ شری جیسے پروجیکٹ شروع کرنے کے بعد بھی دیہی علاقے میں سڑکوں کی حالت خراب ہے۔ بی جے پی نے سوال اٹھایا ہے کہ ایمبولینس دیہی سڑکوں پر کیوں داخل نہیں ہو پائی؟ قبائلی اکثریتی گاؤں مالڈنگا کا تعلق حبیب پور اسمبلی حلقہ سے ہے۔ حبیب پور کے بی جے پی ممبر اسمبلی جیول مرمو نے کہا کہ، اگر آج اس گاؤں کی سڑکیں اچھی ہوتی تو ایمبولینس جا سکتی تھی۔ نوجوان خاتون کی زندگی بچائی جاسکتی تھی۔ ہم نے بارہا سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ انتظامیہ سے کیا ہے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔

یہ واقعہ مالدہ کے بامن گولا تھانے کے مالڈنگا گاؤں میں گزشتہ روز جمعہ کو پیش آیا۔مریضہ کو بستر پر لے جانے کا منظرسوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ سیاسی بیان بازی بھی شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم انڈیا کی پریکٹس جرسی کا رنگ بدلنے پر ممتابنرجی کا سوال

مقامی انتظامیہ اور گاؤں والوں کے مطابق مالڈنگا گاؤں کی رہائشی پچیس سالہ ممنی رائے گزشتہ دو تین دنوں سے بخار میں مبتلا تھیں۔ جمعہ کی سہ پہر ان کی حالت بگڑ گئی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے اسے اسپتال میں داخل کرانے کے لیے ایمبولینس بلائی۔مگر گائوں کی سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے اس لئے ایمبولنس اور دیگر گاڑی گائوں میں نہیں آسکتی تھی ۔اس صورت حال میں باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر اہل خانہ نے نوجوان خاتون کو گاؤں کے راستے سے اسپتا لے جانے کی کوشش کی۔ بمن گولا دیہی اسپتال میں مریض کو کھاٹ کے ذریعہ پہنچایا گیا مگر اس پورے عمل میں کافی تاخیر ہوگئی اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.