ETV Bharat / state

فیک نیوز پھیلانے پر خاتون گرفتار - کولکاتا

مغربی بنگال پولیس نے کووڈ-19 کے بارے میں غلط خبر پھیلانے کے عوض میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

fake news
fake news
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 9:28 PM IST

مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں کووڈ-19 کے بارے میں فیک نیوز وٹس ایپ پر پھیلانے والی اس خاتون کو پولیس نے تب گرفتار کیا جب مقامی لوگوں نے پولیس کو اس خاتون کی شکایت کی۔

اس معاملے کے بارے میں ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا 'خاتون نے وٹس ایپ پر لکھا تھا کہ علی پورہ علاقے میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں لیکن ریاستی حکومت اس خبر کو دبا رہی ہے'۔

انہوں نے کہا '30 سالہ اس خاتون کا یہ میسج جب علی پورہ کے مقامی لوگوں نے ایک وٹس ایپ گروپ میں ریسیو کیا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد علی پورہ کی پولیس نے اسے گرفتار کیا'۔

انہوں نے مزید کہا 'یہ خاتون جوئتِش رائے روڑ علاقے کی رہنے والی ہے اور یہ خبر کا کوئی ثبوت نہیں دے پائی، اور اب واٹس ایپ گروپ ایڈمن کو کہا گیا ہے کہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دے'۔

کورونا وائرس کے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہر روز ہزاروں فیک نیوز اپڈیٹ کی جاتی ہیں، وہیں پولیس اور سائبر کرائم کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ فیک نیوز پر لگام لگائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.