ETV Bharat / state

غریب عوام کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی: ممتا بنرجی

author img

By

Published : May 31, 2021, 9:27 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ ریاست کے غریب عوام کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتی رہیں گی تاکہ احساس ہو کہ ان کے حق میں بات کرنے والا کوئی ہے۔

غریب عوام کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی: ممتا بنرجی
غریب عوام کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے ٹرانسفر اور کورونا وائرس کو لے کر ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف سکریٹری الاپن بنرجی
چیف سکریٹری الاپن بنرجی

نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے سیاست کرتی ہوں اور مستقبل میں بھی کرتی رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت ترنمول کانگریس اور ہماری حکومت ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے۔ اس لئے ہم عوام کی خدمت کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ ریاست کے غریب عوام کی حمایت میں ہمیشہ آواز بلند کرتی رہیں گی تاکہ احساس ہو کہ ان کے حق میں بات کرنے والا کوئی ہے۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ میری نظروں میں عام و خاص سب برابر ہیں۔ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہماری ریاست کی عوام دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ خوشحال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے تبادلے کا سوال ہے، تو ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ گزشتہ 28 مئی کو چیف سکریٹری کے دہلی ٹرانسفر کا نوٹس آیا۔ ریاستی حکومت نے اس کے جواب میں دہلی کو جواب بھیجا۔ وہاں سے مایوس کن جواب ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.