مغربی بنگال میں ہائر سکنڈری امتحانات کے دوران ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ابھی تین پرچوں کے امتحانات ہونے باقی تھے کہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا۔
اس کے نتیجے میں امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔یکم جون سے لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد سے ہائر سکنڈری کے بقیہ امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے 29 مئی کو امتحانات ہونے والے تھے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔آج ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہائر سکنڈری کے بقیہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔
آئندہ 6,2 اور 8 جون کو ہائر سکنڈری کے امتحانات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس،سلسلے میں ہائر سکنڈری کونسل کے چیئرمین منیش جین کے ساتھ میٹنگ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کے ساتھ مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان امتحانات کے دوران لاک ڈاؤن کے مطابق معاشرتی دوری کا پورا خیال رکھا جائے گا۔تمام امتحانات کے مراکز کو سینیٹائز کیا جائے گا۔
تمام طرح کے اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔طلبا و اساتذہ کو تمام اصول و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوگا اس سلسلے میں کسی طرح کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال ہائر سکنڈری کونسل کے ماتحت ہونے والے بارہویں جماعت کے امتحانات جاتی تھے کہ لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا جس کے نتیجے میں امتحانات کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔