مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا شمالی بنگال کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ اس دوران ایکدوسرے پر الزام تراشی کی گئی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں آخری سانس تک مغربی بنگال کی عوام کی خدمت کرتے رہوں گی۔ میں کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نڈر ہونے کی سب سے اہم وجہ میری ایمانداری ہے اور جو شخص ایماندار ہوتا ہے اسے کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی رائل بنگال ٹائیگر کو دیکھا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا۔ جب تک زندہ رہتا ہے تب تک بادشاہ کی طرح زندگی گزارتا ہے۔
ممتا نے مزید کہا کہ 'آج کل بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بنگال کے بارے میں زیادہ باتیں کرتے ہیں۔ ان لوگوں میں نڈا، امت شاہ سمیت تمام اعلیٰ رہنما شامل جنہیں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔
دوسری جانب بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو آدیواسی خواتیں کو اعلیٰ سکیورٹی فراہم کریں گے۔
نڈا نے مزید کہا کہ 'ممتا بنرجی خاتون ہونے کے باوجود مغربی بنگال کی خواتین کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
جے پی نڈا کے بیان پر ممتا بنرجی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا کوئی بی جے پی رہنماؤں سے سیکھے۔