ETV Bharat / state

Kaifi Azmi 100th Birthday: مغربی بنگال میں دو روزہ جشن کیفی کا انعقاد - کیفی اعظمی پر ایک ڈاکیومینٹری

مغربی بنگال اردو اکادمی کی جانب سے کیفی اعظمی کے صد سالہ یوم پیدائش Kaifi Azmi Birthday کے موقع پر جشن کیفی کا 14 اور 15 جنوری کو انعقاد کیا جائے گا۔

مغربی بنگال میں دو روزہ جشن کیفی
مغربی بنگال میں دو روزہ جشن کیفی
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 3:56 PM IST

مغربی بنگال اردو اکادمی West Bengal Urdu Academy کی جانب سے معروف ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر تین روزہ جشن کیفی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر اور کیفی اعظمی کی دختر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شریک ہوں گی۔

مغربی بنگال میں دو روزہ جشن کیفی

تین روزہ جشن کیفی میں مشاعرہ، سیمینار کے علاوہ کیفی اعظمی پر ایک ڈاکیومینٹری پیش کی جائے گی Documentary on Kaifi Azmi اور کیفی اعظمی کی زندگی اور ادبی خدمات پر مونوگراف کا افتتاح کیا جائے گا۔

مغربی بنگال اردو اکادمی کے نائب چیئرمین ندیم الحق اور دوسرے ارکان کی موجودگی میں اس کا اعلان کیا گیا۔ نائب چیئرمین ندیم الحق نے بتایا کہ 14 جنوری کو اکادمی میں معروف مصور وسیم کپور کی بنائی ہوئی کیفی اعظمی کی ایک پورٹریٹ کی نقاب کشائی شبانہ اعظمی کے ہاتھوں ہوگی۔

مغربی بنگال میں دو روزہ جشن کیفی
مغربی بنگال میں دو روزہ جشن کیفی

بعد ازاں مولانا آزاد آڈیٹوریم میں کیفی اعظمی پر کلیدی خطبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر صغیر افراہیم پیش کریں گے۔

اس کے بعد مہاجتی سدن میں مشاعرہ ہوگا جس کی صدارت جاوید اختر کریں گے۔ اس کے علاوہ مشاعرے میں منور رانا، معین شاداب، شہپر رسول، منظر بھوپالی، ندیم صدیقی اور دیگر شعرا شامل ہوں گے۔

دوسرے دن مہاجتی سدن میں ہی دوپہر 2 بجے کیفی اعظمی پر صغیر افراہیم کی لکھی ہوئی مونوگراف کی رسم رونمائی شبانہ اعظمی کے ہاتھوں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.