مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے قومی و ریاستی سطح پر ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ادباء و شعراء کو نمایاں کارکردگی کے لئے سال 2017 -2020 کے لئے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
سال 2017اور 2018 کے لئے ادبی خدمات کے لئے 14 افراد کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔
مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی طرف سے ہر سال ادبی خدمات کےلیے ادباء شعراء اور صحافت کے لئے ایوارڈ دیتی ہے۔اکیڈمی نے 2017 اور 2018 کے لئے مختلف زمرے میں ایوراڈ کا اعلان کیا ہے۔اکیڈمی کی جانب سے اس سال غالب ایوارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔
معروف ادیب پروفیسر شمیم حنفی کو غالب ایوارڈ کےلیے منتخب کیا گیاہے۔
مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے غلاب ایوارڈ 2020 کے لئے پروفیسر شمیم حنفی کومنتخب کیا گیا ہے۔جبکہ مختلف زمرے میں قومی و ریاستی سطح پر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔قومی سطح پر 2017 اقبال سمان ایوارڈ کے لئے پروفیسر قدوس جاوید( جموں ) 2018 اقبال سمان ایوارڈ ابو الکلام قاسمی(علی گڑھ) کو دیا گیا ہے۔
قومی سطح پر 2017 مغربی بنگال اردو اکیڈمی ایوارڈ معروف افسانہ نگار انیس رفیع(کولکاتا ) کو دیا گیا ہے۔جبکہ 2018 مغربی بنگال اردو اکاڈمی ایوارڈ پروفیسر صغیر افراہیم(علی گڑھ) کو دیا گیا ہے۔صحافتی خدمات کے اعتراف میں قومی سطح پر مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی 2017 کے لئے احمد جاوید(پٹنہ) اور 2018 مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی ایوارڈ میم افضل (دہلی) کو دیا گیا ہے۔
ریاستی سطح کے پرویز شاہدی ایوارڈ برائے 2017 کے لیےمعروف افسانہ نگار فیروز عابد(کولکاتا ) کو منتخب کیا گیا ہے۔جبکہ 2018 پرویز شاہدی ایوارڈ عرفان بنارسی(کولکاتا ) کو دیا گیا ہے۔تحقیقی خدمات کے لئے 2017 شانتی رنجن بھٹاچاریہ ایوارڈ ڈاکٹر امین عامر (کولکاتا ) اور 2018 کے لئے ڈاکٹر حسین احمد زاہدی(کولکاتا ) کو منتخب کیا گیا ہے۔
خواتین کے لئے مخصوص شاعری کے لئے رابعہ سلطانہ شاد 2017 کا ایوارڈ ڈاکٹر یاسمین اختر (کولکاتا) اور 2018 ،کے لئے ڈاکٹر دیبا ہاشمی (کولکاتا )کو دیا گیا ہے۔شاکر کلکتوی 2017 کا ایوارڈ سفیرالدین کمال(کولکاتا ) اور 2018 کے لئے انجم عظیم آبادی کو منتخب کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کے ادبی منظر نامہ پر نوجوان قلم کاروں کی نمائندگی میں کمی