ETV Bharat / state

میں آسنسول کا ووٹر ہوں: مرکزی وزیر بابل سپریا

ریاستی انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری آسنسول کے لئے ووٹر لسٹ میں مرکزی وزیر بابل سپریا اور ان کی اہلیہ کا نام شامل ہے۔

میں آسنسول کا ووٹر ہوں:مرکزی وزیر بابل سپریا

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 12:37 PM IST

مرکزی وزیر بابل سپریا نے کہا کہ میں اب آسنسول کا ووٹر ہوں، اب تو مجھے کوئی باہر والا نہیں کہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آسنسول ووٹرلسٹ میں میرا نام شامل کیا گیا ہے۔ میری اہلیہ ارچنا شرما کا نام بھی ووٹر لسٹ میں ہے۔

مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے مجھے باہر کے لوگ کہا جاتا تھا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ باہر کے لوگ آسنسول میں انتخاب لڑتے ہیں۔

بابل سپریا کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں کا اب منہ بند ہو گیا ہے۔ میں بھی ان ہی کی طرح آسنسول کا ووٹر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ دونوں آسنسول کو اپنا دوسرا گھر بنا چکے ہیں اور یہاں ہی رہنے کا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ بابل سپریا 2014 میں آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان بنے تھے پھر اس کے بعد 2019 لوک سبھا انتخابات میں دو لاکھ ووٹوں سے جیت درج کی۔

آسنسول سے دوسری بار جیت درج کرنے والے بابل سپریا کو مرکزی وزیر بنایا گیا، لیکن اس سے پہلے مرکزی وزیر بابل سپریا آسنسول کے ووٹر نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.