لاک ڈاؤ ن کے نفاذ کی وجہ سے مالدہ کے رہنے والے لاکھوں ورکر مغربی بنگال کے اضلاع سمیت ملک کی دیگرریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔حالیہ دنوں میں کلکتہ اور شہر کے آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد ورکر سائیکل یا پھر پیدل چل کر گھر لوٹ رہے ہیں۔یہ لوگ کلکتہ اور دیگر علاقوں میں تعمیراتی کام کرتے تھے۔کورونا وائرس کے دو نئے مریض سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے باہر سے آنے والوں کی نگرانی سخت کردی ہے اور انہیں قرنطینہ میں بھیجا جارہا ہے۔کورونا کے دومریضوں کو مالدہ میڈیکل کالج و اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
![مالدہ میں کورونا وائرس کے دو نئے مریض سامنے آئے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7107997_maldah.jpg)
خیال رہے کہ مالدہ ملک کے پسماندہ ترین اضلاع میں سے ایک ہے۔یہاں کے باشندے ملک بھر میں مزدوری کام کرتے ہیں۔
مالدہ میں اس وقت کورونا کے 8مریض زیر علاج ہیں۔مالدہ میں اس وقت تین کونٹیمنٹ علاقہ ہے۔ان علاقوں میں لاک ڈاؤن سخت کردیا گیا ہے۔
ان تینوں علاقے میں کوئی بھی باہری داخل نہیں ہوسکتا ہے۔پولس انتظامیہ ان علاقوں میں بیداری مہم چلارہی ہے۔مالدہ میڈیکل کالج و اسپتال کے اسسٹنٹ پرنسپل امیت دم نے کہا کہ بدھ کے دن 202کورونا وائرس کے نمونے کی جانچ کی گئی تھی جس میں سے 201رپورٹ منفی آئی ہے