ETV Bharat / state

کولکاتا میڈیکل واسپتال میں کورونا وائرس کے دومریض - کلکتہ میڈیکل واسپتال میں کورونا وائرس کے دومریض

کولکاتا میڈیکل کالج واسپتال میں اور ایک مریضہ جو اسپتال میں بچہ کی پیدائش کیلئے داخل کی گئی تھیں اور ایک ہیلتھ ورکر میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد اسپتال میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں مریضوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے جبکہ کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہے

کولکاتا میڈیکل واسپتال میں کورونا وائرس کے دومریض

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 9:00 PM IST

مریض خاتون نے آج ہی ایک بچے کو جنم دیا ہے۔جب کہ خاتون کے علاج میں شامل ہیلتھ ورکر کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔خاتون سے رابطے میں آنے والے 50ڈاکٹر، نرس اور دیگر ہیلتھ ورکروں کو قرنطینہ میں رکھ کر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔گائینولوجی ڈیپارٹمنٹ میں نئے مریضوں کے داخلے پر پابند ی عاید کردی گئی ہے۔

کولکاتا میڈیکل واسپتال میں کورونا وائرس کے دومریض
کولکاتا میڈیکل واسپتال میں کورونا وائرس کے دومریض

اس طرح ریاست میں مریضوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے جبکہ کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہے

مرکزی کولکاتا میں واقع کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال کے ایڈن بلڈنگ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔حاملہ خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اب اس نوزائیدے بچے کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال کے ایڈن بلڈنگ بند ہونے سے قبل حکومت نے ہوڑہ ضلع میں سرکاری اسپتال اور نیوٹاؤن علاقے کے چنار پارک میں واقع 300بیڈ پر مشتمل پرائیوٹ اسپتال چنرنوک اسپتال میں کورونا وائرس کا مریض پائے جانے کے بعد عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد شدید بیماری ہوگئیں۔جانچ کرنے کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔تاہم بچہ تادم تحریر صحت مند ہے۔ایڈن بلڈنگ کے تمام ڈاکٹروں،نرسوں اور دیگر عملہ کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔اور پورے وارڈر کو سنٹائز کیا جارہا ہے۔

تاہم چرنوک اسپتال انتظامیہ نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ اسپتال کو دو دنوں کیلئے بند کیا گیا ہے اور اس درمیان پورے اسپتال کو سینٹائزیشن کیا جائے گا اور 15 اپریل کے بعد اسپتال میں کام کاج شروع ہوجائے گا۔

کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچہ گرچہ صحت مند ہے تاہم احتیاطی طور پربچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے اوربچے کی بھی جانچ کی جائے گی کہیں وہ اپنی والدہ کی وجہ سے کوروناوائرس سے متاثر تو نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.