ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ - ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے اراکین نے مغربی بنگال کے گورنر پر درج فہرست ذات و قبائل سے متعلق ایک بل کو لٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ
ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ
author img

By

Published : Dec 10, 2019, 5:44 PM IST

وقفہ صفر ختم ہوتے ہی چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے جیسے ہی وقفہ سوال شروع کرنے کو کہا تو ترنمول کانگریس کے رکن مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر کو واپس بلاؤ کے نعرے لگاتے ہوئے نشست کے نزدیک آگئے۔

ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ

چیئرمین نے اراکین سے اپنی جگہوں پر لوٹنے اور وقفہ سوال چلنے دینے کی اپیل کی ۔ترنمول کانگریس کے ایوان میں رہنما ڈیرک اوبرائن نے گورنر کے رول پر اپنی بات رکھنے دینے کو کہا لیکن چیئرمین نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ترنمول رکن نشست کے نزدیک کھڑے ہوکر نعرے لگارہے تھے’ایس سی ،ایس ٹی کو محروم نہ کرو

مسٹر نائیڈو نے شور شرابے کے درمیان ہی وقفہ سوال جاری رکھا۔مسٹر برائن نے اس دوران دوبارہ کچھ کہنے کی اجازت مانگی لیکن مسٹرنائیڈو نے اسے نہیں مانا اس کے بعد ترنمول رکن ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

وقفہ سوال ختم ہونے کے بعد مسٹرنائیڈو نے اس بارے میں کہا کہ جو کچھ صبح ہوا اس سے انہیں دکھ اور پریشانی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ رکن بغیر کوئی نوٹس دئے یا مسئلہ اٹھائے ہی نشست کے نزدیک آکر نعرے لگانے لگے۔

ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان کےگورنرل کے خلاف نعرے لگارہے تھے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور یہ انتباہ کیاہے کہ یہ پارلیمنٹ ہے بازار نہیں جہاں آپ اپنی مرضی کے مطابق ہنگامہ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سخت رخ نہیں اختیار کرنا چاہتے اور اراکین کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے لیکن اس کا طریقہ ہے۔انہوں نے اراکین سے اپیل کی وہ ایوان کو چلانے میں تعاون کریں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا میں وزیرداخلہ کی جانب سے پیش کیے گیے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کھل کر مخالفت کرتے ہوئے اپنی ریاست میں شہریت ترمیمی بل اور این آرسی نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.