مغربی بنگال کی حخمراں جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں نے کہاکہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے۔ اس کے خلاف جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پولیس اہلکاروں نے جو کیا وہ بالکل صحیح کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کے اس کام کوکارنامہ کہہ جائے۔ انہوں نے متقولہ کے گھروالوں کوانصاف دلانے کی کوشش کی ہے جو قابل تعریف ہے۔
بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ملک میں کوئی تو ہے جو مقتولہ کے اہل خانوں کوانصاف دلانے کے لیے خطرہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
نصرت جہاں کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جوکچھ کہا ہے وہ بالکل صحیح ہے۔ وقت بھی ایہی چاہتاتھا۔ ملک کے لوگ بھی اہی چاہتے تھے ۔جب تمام لوگ ایک ہی مطالبہ کررہے تھے ۔ اس لیے پولیس اہلکاروں نے بہادری کاکارنامہ انجام دیا ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان میمی چکرورتی نے بھی پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے لوگ آج کی تاریخ کوہمیشہ یاد رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 27 نومبر کو چار افراد نے خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کرنے کے بعد انہیں جان سے مارا اور پھر ان کے جسم کو جلا کر ثبوت مٹانے کی کوشش کی تھی۔
پولیس نے چاروں مجرموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کی تھی جہاں انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیاگیاتھا۔
پولیس کے مطابق پولیس چاروں مجرم کو جائے واردات کامعائنہ کے لیے جارہی تھی اس وقت مجرموں نے پولیس پرحملہ کردیا۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انکاؤنٹر میں چاروں مجرم کو موت کا گھاٹ اتار دیا تھا۔