مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کی مزدور تنظیموں کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 26 نومبر کو مجوزہ بھارت بند کو کامیاب بنانے کےلیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
![West Bengal trade unions meeting for Bharat bandh on 26th November](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/westbengal-tradeunionsmeetingforbharatbandhon26thnovember-wbur10001_24112020190648_2411f_1606225008_291.jpg)
بھارت بند کو کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی 18 حلیف جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی حلیف جماعتوں نے پہلے ہی بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے کمربستہ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکمراں ترنمول کانگریس نے مزدور تنظیموں کی جانب سے منعقد ہونے والے 26 احتجاجی جلسوں اور جلوسوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے لیکن بھارت بند کی مخالف کی ہے۔
مختلف مزدور تنظیموں نے منافع بخش سرکاری اداروں کی نجی کاری، تباہ حال معیشت، بیروزگاری اور کسان بل کے خلاف احتجاجاً بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ مزدور تنظیموں کے مطابق مرکز میں بی جے پی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف ’بھارت بند‘ منظم کیا جائے گا۔
ملک کی متعدد مزدور تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور سمیت دوسرے اضلاع میں بھی بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے جلوس نکالے جارہے ہیں۔