ETV Bharat / state

مغربی بنگال سیاسی رہنماؤں کے لئے تفریح گاہ: بمان بوس - West Bengal tourist destination for political leaders

بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ مغربی بنگال بی جے پی کے رہنماؤں کے لئے سیاحتی مقام و تفریح گاہ بن چکا ہے۔

West Bengal tourist destination for political leaders: Baman Bose
مغربی بنگال سیاسی رہنماؤں کے لئے تفریح گاہ :بمان بوس
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 8:49 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے چٹرجی ہاٹ علاقے میں بایاں محاذ کی جانب سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

احتجاجی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ سیاسی سیاحوں کی وجہ سے مغربی بنگال کی آمدنی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مہینہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما تفریح کے لئے مغربی بنگال آ جاتے ہیں۔

بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما دو چار دنوں کے لئے بنگال میں آتے ہیں اور خوب گھوم پھیر کر چلے جاتے ہیں۔

ان لوگوں کی آمد کے سبب بھیڑ بھاڑ بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں غریب دکانداروں کی تھوڑی بہت آمدنی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے اور جانے سے بنگال کے عوام کی صحت پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ایک سمجھوتہ ہے۔ اسی کے تحت سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کانگریس پر سووندو ادھیکاری کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام

ترنمول کانگریس کا رہنما بی جے پی میں اور بی جے پی کے رہنما ترنمول کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان یہ کھیل اگلے چند مہینوں تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.