ETV Bharat / state

طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے کارکن کی لاش برآمد

کوچ بہار کے طوفان گنج کے رام نگر ٹو بلاک میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کی خون سے لت پت لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے کارکن کی لاش برآمد
طوفان گنج میں ترنمول کانگریس کے کارکن کی لاش برآمد
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 5:22 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تمام 33 اضلاع تک پھیل چکا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کوچ بہار کے طوفان گنج کے رام نگر ٹو بلاک میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کی خون سے لت پت لاش برآمد ہوئے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

پولیس نے کہا کہ 'مرنے والے شخص کی شناخت خالق مشتری کے طور پر ہویی ہے۔وہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے لاپتہ تھے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آیی ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رہنما نرنجن سرکار نے کہا کہ دو روز قبل بی جے پی کے رہنماؤں نے خالق مشتری کے گھر کر ڈرا دھمکا کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے کارکن کے قتل کے معاملے میں وہ لوگ ہی ملوث ہیں۔ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے گروہی تصادم کے نتیجے میں خالق مشتری کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.