ETV Bharat / state

سیاسی جھڑپوں کے خلاف ترنمول کانگریس کے کارکنان برہم

ہگلی ضلع کے آرام باغ میں سیاسی جھڑپوں کے خلاف ترنمول کانگریس کے کارکنان نے سڑکوں پر اتر کر بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 12:46 PM IST

TMC
TMC

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے آرام باغ کے پارشوڑہ علاقے میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے سیاسی جھڑپوں کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ اس جلوس میں نہ صرف ترنمول کانگریس کے حامی بلکہ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں خواتین بھی شامل تھی۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں فریب آ رہی ہے۔ توں توں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آنے لگی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔

ترنمول کانگریس کی جانب سے منعقد تقریب میں جھڑپ

ریاست میں گزشتہ دو-ڈھائی مہینوں سے جاری سیاسی تصادم میں اب تک پچاس سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں میں دہشت پائی جائی جارہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی رہنما آسما پترا نے کہا 'غریبوں میں کمبل تقسیم کے دوران بی جے پی کے حامیوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما ریاست کے ماحول کو بگاڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
گجرات: سڑک حادثے میں 15 افراد کی موت

گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے ضلع پریشد صدر محبوب رحمان کے کمبل تقسیم کی تقریب کے دوران نامعلوم شرپسندون نے حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس حملے میں ترنمول کانگریس ضلع پریشد صدر محبوب رحمان سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.