ETV Bharat / state

مغربی بنگال: رکن پارلیمان کلیان بنرجی کو جان سے مارنے کی دھمکی

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:48 AM IST

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کو نامعلوم شخص نے فون کال پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ایم پی بنگال
ایم پی بنگال

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بینرجی کو نامعلوم شخص نے فون کال پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق رکن پارلیمان کلیان بینرجی کو نامعلوم شخص نے فون کر کے ہندؤں کے بھگوان رام اور ان کی بیوی سیتا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دھمکایا ہے۔ فون کرنے والے شخص نے رکن پارلیمان بینرجی کو ہندؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگنے کی ہدایت دی ہے۔

نامعلوم شخص نے مزید کہا کہ اگر ترنمول کانگریس کے رکن معافی نہیں مانگتے ہیں تو انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔ بنرجی کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے، لیکن اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ فون نمبر کے ذریعہ دھمکی آمیز فون کال کرنے والے شخص کو جلد ڈھونڈ لیا جائے گا۔ وہیں کلیان بنرجی نے کہا انہوں نے پولس اور سائبر سیل میں اس معاملے کے سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی فسادات میں آئی ایس آئی اور خالصتانی کا اہم رول: پولیس

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے بھگوان اور دیوی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے ہندؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔

اسیش جیسوال نام کے ایک بی جے پی کے رکن نے ہوڑہ ضلع کے گولہ باڑی تھانے میں کلیان بنرجی کے خلاف ہندؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.