ETV Bharat / state

'چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کرنا سیاسی انتقام'

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ حملے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کیا گیا ہے۔

'چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کرنا سیاسی انتقام'
'چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کرنا سیاسی انتقام'
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 4:25 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے پر ریاستی حکومت اور مرکزی وزارت داخلہ آمنے سامنے آ گئی ہے۔

دراصل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ حملے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کیا گیا ہے۔

'چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کرنا سیاسی انتقام'
'چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کرنا سیاسی انتقام'

ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہا کہ 'چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کرنا سیاسی انتقام ہے۔ مرکزی حکومت کو اس کا حساب دینا ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو دہلی طلب کرنے کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔'

رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہا کہ 'ان دونوں اعلی افسران کو دہلی طلب کرنے کے لئے سمن جاری کرنے کا کیا مطلب ہے، اس کی اتنی ضرورت کیا پڑی کہ 72 گھنٹوں کے اندر دہلی آنے کو کہا گیا۔'

امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دونوں ذمہ دار شخصیت ہیں۔ انہیں یوں کہیں بھی بلایا نہیں جا سکتا۔'

رکن پارلیمان کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ 'بلاوجہ اس معاملے کو طول دینے کی کوشش کی جا رہی ہے. ڈائمنڈ ہاربر میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا جس پر اتنا ہنگامہ کھڑا کیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جے پی نڈا بی جے پی کے قومی صدر ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ اس کے باوجود ریاستی حکومت نے انہیں اعلی سکیورٹی فراہم کی تھی۔'

یہ بھی پڑھیں: مودی نے زرعی قوانین واپس نہیں لیے جانے کا اشارہ دیا

واضح رہے کہ 'مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ حملے کے ریاستی حکومت اور وزارت داخلہ آمنے سامنے آ گئیں ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.