ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور ان کی فیملی ہوم کورنٹائن - ضلع ہگلی

سیکورٹی گارڈ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی، ہوم کورنٹائن ہو گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اوران کی فیملی ہوم کورنٹائین میں

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:48 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے سری رامپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی اور ان کی فیملی کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اوران کی فیملی ہوم کورنٹائین میں

سیکورٹی گارڈ کو بانگور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کلیان بنرجی نے کہا کہ میرے گھر میں 12افراد ہیں۔بشمول میں اور دیگر ممبران نے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کے اثرات و علامات نہیں ہے۔ہم نے اپنے تھوک کے نمونے ٹسٹ کیلئے بھیج دئیے ہیں۔

وکالت کے پیشے سے سیاست میں آنے والے ترنمول کانگریس کے لیڈر سے متعلق بی جے پی کے لوگوں نے یہ افواہ گرم کردی تھی کہ کلیا ن بنرجی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

مگر اب کلیان بنرجی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی گارڈ بیمار ہوئے ہیں میں صحت مند ہوں اور اب تک میری رپورٹ نہیں آئی ہے۔

اس سے قبل ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور ریاستی وزیر ایمرجنسی سروس اور فائر سجیت بوس کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔کل بخار میں شدت آنے کے بعد انہیں پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.