ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس رکن اسمبلی کورونا متاثر - akhil gour

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اکِھل گور کورونا مثبت پائے گیے ہیں۔ انہیں آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اکِھل گور
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اکِھل گور
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 4:02 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے رام نگر سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اکھل گور بھی کی زد میں آگئے ہیں جس کے بعد اہیں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

اکھل گور کے کورونا مثبت کی تصدیق کے بعد گھر کے تمام افراد کو ہوم کوارنٹین ہونےکی ہدایت دی گئی۔

ٹی ایم سی رکن اسمبلی کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے بیٹے اور مدنی پور ضلع ترنمول یوتھ کانگریس کے نائب صدر شیو پرکاش گور نے بتایا کہ ان کے والد کو گزشتہ چند روز سے بخار کی شکایت تھی جس کے بعد ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آنے پر ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

اکھل گور کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد وزیراعلی ممتا بنرجی نے مدنی پور کا دورہ ملتوی کر دیا اور چند روز بعد ان کے دورہ مدنی پور کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھندو ادھیکاری اسی ضلع کے رہنے والے ہیں۔ ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ مدنی پور ضلع میں گھر گھر سرکاری اسکیم کے تحت تقریب کا انعقاد کیا جانا تھا لیکن اکھل گور کے بیمار ہونے کے سبب تقریب کو ملتوی کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.