ETV Bharat / state

TMC Leader Forces Biryani Shop To Shut Down مردانہ قوت کو کم کرنے کا الزام لگاکر بریانی کی دکان کو بند کردیا گیا

مغربی بنگال کے کوچبہار میں ترنمول کانگریس رہنما نے ایک بریانی کی دکان پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے اسے بند کردیا کہ یہاں بریانی میں استعمال ہونے والے مصالحے مردانہ جنسی خواہش کو ختم کردیتے ہیں۔ tmc leader shuts down shop in coochbehar

مردانہ جنسی خواہش کو کم کرنے کے الزام میں بریانی کی دکان کو بند کردیا گیا

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 10:09 PM IST

Updated : Oct 23, 2022, 10:28 PM IST

کوچبہار: ترنمول کانگریس کے رہنما و کوچبہار میونسپلٹی کے چیئرمین رابندر ناتھ گھوش نے ایک بریانی کی دکان کو بند کر دیا اور اس دکان پر مبینہ الزام لگایا کہ بریانی میں استعمال ہونے والے مصالحے مردانہ جنسی خواہش کو ختم کر دیتے ہیں۔ اگرچہ اس الزام کے پیچھے کوئی ثبوت نہیں ہے، لیکن ترنمول رہنما نے کہا کہ مختلف علاقوں سے یہ الزامات ہیں کہ لذیذ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے اجزاء اور مصالحے مردانگی کو کم کرتے ہیں اور اس لیے ہم نے اسے بند کر دیا ہے۔

میونسپلٹی کے ذرائع کے مطابق کوچبہار میونسپل علاقہ میں غیر قانونی طور پر جاری کئی دکانوں کے خلاف الزامات ہیں۔ ان دکانوں میں سے ایک 'کولکتہ بریانی شاپ' کے خلاف الزام تھا کہ وہ کچھ ایسے اجزا کا استعمال کر رہے ہیں جو جنسی قوت کے لیے خطرناک ہیں۔ لہذا، انہوں نے آکر دکان بند کردیئے ہیں ۔

رابندر ناتھ گھوش نے کہا کہ صرف یہ دکان ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو سڑکوں پر تجاوزات کر رہے ہیں۔ وہ سڑکوں پر کھانا پکاتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کہاں سے آئے ہیں - شاید بہار اور اتر پردیش سے آئے ہیں۔ یہ دکانیں دیر رات تک کھلی رہتی ہیں اور ہر طرح کی غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث ہوتی ہیں۔ لوگ یہاں شراب پی کر ماحول کو آلودہ کرتے ہیں۔ ان کے پاس کوئی تجارتی لائسنس نہیں ہے اور وہ صرف کچھ وقت کے لیے کاروبار کرتے ہیں۔ ہمارے پاس ان لوگوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ہم نے پولیس کو بھی مطلع کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ لوگ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق اس دکان کو پپو خان نامی ایک شخص چلاتا تھا۔ پپو خان میڈیا کے سامنے کچھ کہنے کو تیار نہیں، لیکن مقامی لوگوں کے مطابق، پپو خان نے پوجا سے عین قبل اپنی دکان کھولی اور اس کی خوب کمائی ہوئی۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پپو خان کی اہلیہ اور ان کی بیٹی آپس میں جھگڑ رہے ہیں اور وہ دوسری دکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو بغیر لائسنس کے چل رہی تھیں۔

تاہم بلدیہ کے ذرائع نے بتایا کہ بے دخلی مہم میونسپل علاقوں کی صفائی عمل کا ایک حصہ تھا اور اور یقین دلایا کہ اگر کوئی مناسب ٹریڈ لائسنس اور فوڈ لائسنس کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہے تو شہری ادارہ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ صرف ایک ہی دکان کو کیوں نشانہ بنایا گیا جب کہ کئی دیگر دکانیں اور ادارے غیر قانونی طور پر چل رہے تھے۔

Last Updated : Oct 23, 2022, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.