مقامی باشندوں کو جب اس کی اطلاع ملی تو انہوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی باشندوں نے کہا کہ بی ڈی او دفتر کے قریب سے ہزاروں ووٹرز کارڈ آدھے جلے ہوئے ملے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ڈی او دفتر ابھی کھلا نہیں ہے۔ اب تک کوئی ملازم بھی نہیں آیا ہے۔ اس واقعے کی شکایت کس سے کریں گے۔
بی جے پی کے رہنماؤں کو اس کی اطلاع ملی تو وہ جائے وقوع پر پہنچ کر ممتا بنرجی کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔
بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر بی جے پی کے حامیوں کے ووٹرز کارڈ جلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
کچھ سوچے سمجھے بغیر ہی بی جے پی کے رہنماؤں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
بلاک ڈیولیپمنٹ آفیسر شیکھر ساہا کا کہنا ہے کہ یہ ایک عمل ہے جس کے تحت معطل شدہ ووٹرز کارڈ کو جلا کر تباہ کیا جاتا ہے تاکہ کسی کے ہاتھوں میں نہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک عام بات ہے۔ کوئی شخص فارم نمبر آٹھ لے کر بھرنے اور جمع کرتے وقت پرانے ووٹر کارڈ کو بی ڈی او میں جمع کرنا پڑتا ہے۔
بی ڈی او کے مطابق ہزاروں لوگ فارم نمبر آٹھ جمع کرتے اپنا اپنا ووٹرکارڈ سرینڈر کرتے ہیں۔
بی ڈی او دفتر کے قریب سے ہزاروں جلے ہوئے ووٹرز کارڈ برآمد - ووٹرز کارڈ کو جلا کر تباہ
مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے بولپور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے دفتر کے پیچھے واقع تالاب سے ہزاروں آدھے جلے ہوئے ووٹرز کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔