مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا شہر میں سردی کی شدت لگاتار اضافہ ہو رہا ہے ۔اس کا اثر عام زندگی پر پڑ رہا ہے سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔
کولکاتا میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرم کپڑوں کے بازار میں لوگوں کی بھیڑ بڑھنے لگی ہے۔ وہیں دوسری جانب کولکاتا کے تفریح گاہوں میں بھی بھیڑ بڑھنے لگی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سال کے موقع سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ اضلاع میں بارش بھی ہونے کے امکانات ہیں۔سردی اضافے کے ساتھ ہی کولکاتا میں گرم کپڑوں کے لئے مشہور ویلنگٹن مارکٹ میں گرم کپڑوں کے خریداروں کی بھیڑ میں اضافہ شروع ہو گیا۔
وہیں کولکاتا کے معروف تفریحی مقام میلینئم پارک اور دوسرے پارکوں کی ظرف بھی لوگ رخ کر رہے ہیں۔
بنگال میں سردی کے موسم کو عام طور پر تفریح کے لئے موضوع تصور کیا جاتا ہے اور بنگالی اس موسم میں تفریح کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسی لئے دسمبر کے ماہ میں کولکاتا کا چڑیا خانہ ہو یا میلینئم پارک عام دنوں کے بنسبت زیادہ بھیڑ بھاڑ نظر آتی ہے۔
اس بار گزشتہ سال کے بنسبت کولکاتا میں سردی زیادہ ہے ایسے موسم کولکاتا کے کچھ مقامات لوگوں کی سب سے محبوب جگہ میں سے ایک مانی جاتی ہیں وہ ہے کولکاتا کا کافی ہاؤس جو کالج اسٹریٹ میں ہے کولکاتا کے تعلیم یافتہ طبقے میں کافی ہاؤس کافی مقبول ہے اس کافی ہاؤس میں معروف شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور طلباء کے محبوب جگہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔