مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا سے چند کیلومیٹر کی دوری پر واقع بدھان نگر میونسپلٹی کے تحت باگوتی ہاٹی تھانہ علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیکیسی ڈرائیور کی لاش آمد کی ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور راجا داس کاقتل کرکے اس کی لاش کو نالے میں پھینک دی گئی ہے۔
یہاں سے قریب ہی میں راجا دداس کا گھربھی ہے۔اس کے جسم پر زخم کے کئی گہرے نشان ہیں۔صفائی عملہ نے لاش کو نالے میں دیکھا تو فوری طور پر پولس کی اطلاع پولیس کو دی گئی
۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر لاش کی شناخت کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لاش پڑوس میں رہنے والے راجا داس کی ہے۔
پولس نے بتایا کہ محض تین میٹر کی دوری پر ہی داس کا گھر ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
بدھان نگر پولس کمشنریٹ کے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کنال اگروال نے کہا کہ راجا داس کے جسم پر زخم کے تین نشانات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قتل کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ اس کیس میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ مقتول کے رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
پولس ڈارئیور کے موبائل کی جانچ کررہی ہے کہ آخری وقت ڈرائیور نے کن کن لوگوں سے بات کی تھی۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ باگوئی ہاٹی علاقے کے نالے میں ایک شخص کو مردہ پایا گیا ۔ فوراً اس کی اطلاع مقامی تھانہ کی پولیس کودی گئی ۔پولیس نے جا ئے وقوع پرپہنچ کر حالات کوقابو میں کیا اور تفتیش شروع کردی۔
باشندوں کاکہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کا قتل کیا ہے۔ علاقے میں جرائم کے گراف میں اضافہ ہو اہے۔انہوں نے پولیس سے رات کے وقت سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔